تازہ تر ین

پاک آسٹریلیا دبئی ٹیسٹ کا میدان آج سے لگے گا

دبئی(نیوزایجنسیاں) پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان 2ٹیسٹ میچزکی سیریزکاابتدائی معرکہ آج سے دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میںہوگا۔پاکستانی وقت کے مطابق میچ صبح11بجے شروع ہوگا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روزبھی آئی سی سی اکیڈمی میں پریکٹس کی۔ آسٹریلوی ٹیم میں شامل طویل قامت فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی شمولیت کے پیش نظر پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے بولنگ مشین سے اونچائی سے اپنے بیٹسمینوں کے لئے خاص پریکٹس سیشن کا اہتمام کیا۔ نوجوان لیگ سپنر شادب خان پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوچکے ہیں۔قومی کھلاڑیوں نے فٹنس ڈرلز میں بھی بھرپور حصہ لیا۔نیٹ سیشن کے دوران کوچنگ سٹاف نے بیٹسمینوں کی خامیاں درست کرنے کیساتھ سپن باولرز یاسر شاہ،بلال آصف اور محمد حفیظ کو بھی توجہ کا مرکز بنائے رکھا۔دبئی میں کپتان سرفراز احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پچ کو دیکھتے ہوئے وہاب ریاض اور میر حمزہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں کارکردگی ماضی کی بات ہوگئی، آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ نیا میچ اور نیا چیلنج ہوگا،ہمیں طویل فارمیٹ کے مزاج کو پیش نظر رکھتے ہوئے مثبت کرکٹ کھیلنا ہوگی، یواے ای میں کینگروز کیخلاف گزشتہ سیریز میں پاکستان کو مصباح الحق اور یونس خان کی خدمات حاصل تھیں،اس بار نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر انحصار کرنا ہوگا،مہمان ٹیم کو کمزور خیال نہیں کیا جاسکتا ہمیں بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی،امید ہے کہ سیریز جیتنے میں کامیاب ہونگے۔آسٹریلین کپتان ٹم پین نے کہا ہے کہ یواے ای کنڈیشنزمیں پاکستانی ٹیم خطرناک ثابت ہوتی ہے۔بھرپورتیاری کیساتھ آئے ہیں امید ہے کانٹے دارمقابلہ دیکھنے کوملے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان 1956ءسے 2017ءتک مجموعی طور پر 62 میچز کھیلے گئے جن میں سے آسٹریلیا نے 31 جیتے جبکہ پاکستانی ٹیم 14 میں کامیاب رہی، 17 میچز ڈرا ہوئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain