تازہ تر ین

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اتار چڑھاؤ، 134 روپے کا ہوگیا

کراچی (ویب ڈیسک )روپے کی قدر غیر مستحکم ہونے سے انٹربینک مارکیٹ میں ایک ہی روز میں 9 روپے 75 پیسے اضافے کے ساتھ ڈالر 134 روپے کا ہوگیا۔واضح رہے کہ کل انٹر بینک میں ڈالر 124 روپے 25 پیسے کا تھا۔ڈالر کی قیمت میں اضافے سے مارکیٹ میں کافی غیریقینی کی صورتحال اور اتار چڑھاو¿ دیکھا جارہا ہے۔معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کی ایک وجہ حکومت کا آئی ایم ایف سے قرض لینے کا فیصلہ بھی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے انٹرسٹ ریٹ میں اضافہ اور دیگر اقدامات آئی ایم ایف میں جانے کی شرائط ہوتی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے بیل آو¿ٹ پیکج لینے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے وزیراعظم عمران خان نے فوری مذاکرات کی منظوری بھی دے دی۔وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے فوری مذاکرات کی منظوری دیدی۔اس حوالے سے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے ایسا پروگرام لینا چاہتے ہیں، جس سے معاشی بحران پر قابو پایا جاسکے اور جس کا کمزور طبقے پر کم سے کم اثر پڑے۔یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر خزانہ اسد عمر آئی ایم ایف سے قرض لینے کی رپورٹس کی تردید کرتے رہے ہیں۔خیال رہے کہ اس وقت پاکستان کا کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ 2 ارب ڈالر ماہانہ ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain