تازہ تر ین

سب انسپکٹر پر تشدد نوٹس؛ وکلا کے چیف جسٹس کی عدالت میں شیم شیم کے نعرے

لاہور (ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے وکلا کی جانب سے سب انسپکٹر پر تشدد کے از خود نوٹس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ میں استعفی دے دوں گا لیکن انصاف کروں گا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں فاضل بینچ نے وکلا کی جانب سے سب انسپکٹر پر تشدد کے ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ اس موقع پر وکلا تنظیموں کے رہنما اوروکلا کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے وکلا کی جانب سے شیم سیم کے نعروں پر ریمارکس دیئے کہ میں اس ادارے کا باپ ہوں۔ آپ سے گالیاں بھی کھانی پڑی تو کھاو¿ں گا اور انصاف کروں گا، آپ کو شرم آنی چاہیے کہ عدالت میں شیم شیم کے نعرے لگے، شیم شیم کے نعرے لگانے والے آئندہ میری عدالت میں مت آئیں۔صدر لاہور بار نے کہا کہ ایسا کوئی کام نہیں کیا جس سے آپ کا سر شرم سے جھکے، شیم شیم کے نعرے پولیس کے لیے ہیں، وکلا کے خلاف سازش کی گئی ہے، وکلا پر دہشت گردی دفعات لگا دی گئی ہیں، یہ بات طے ہوئی تھی کہ عدالت کے اندر کی ویڈیو منظر عام پر نہیں آئے گی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر دہشت گردی دفعات ناجائز تھی تو آپ میرے پاس آتے، ہنگامہ کرکے مجھے دبایا نہیں جاسکتا، اگر کوئی مجرم پایا گیا تو رعایت نہیں برتیں گے، میں استعفی دے دوں گا لیکن انصاف کروں گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain