تازہ تر ین

حیدرآبادٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کی گرفت مضبوط

حیدر آباد(اے پی پی) اومیش یاداو کی تباہ کن باﺅلنگ کے بعد ریشبھ پانٹ، اجنکیا راہانے اور پرتھوی شاہ کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت بھارت نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں گرفت مضبوط کر لی، ویسٹ انڈین ٹیم پہلی اننگز میں 311 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، روسٹن چیس 106 رنز بنا کر نمایاں رہے، یاداو نے 6 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، جواب میںبھارتی ٹیم نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 308 رنز بنا لئے تھے، پرتھوی شاہ 70 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔، اس کے بعد ریشبھ پانٹ اور اجنکیا راہانے کالی آندھی کے باﺅلرز کے سامنے چٹان بن گئے، پانٹ 85 اور راہانے 75 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ ہفتے کو حیدرآباد ٹیسٹ کے دوسرے روز ویسٹ انڈین ٹیم نے 295 رنز 7 کھلاڑی آﺅٹ پر پہلی نا مکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو روسٹن چیس 98 اور دیوندرا بیشو 2 رنز پر کھیل رہے تھے، دن کے پہلے ہی اوور میں اومیش یاداو نے بیشو کو آﺅٹ کر کے ٹیم کو کامیابی دلائی، 311 کے مجموعی سکور پر روسٹن چیس 106 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد یاداو کی گیند کا نشانہ بنے، شینن گبرائل بغیر کوئی رن بنائے یاداو کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے، اسطرح ویسٹ انڈین ٹیم پہلی اننگز میں 311 رنز بنا سکی، اومیش یاداو نے 6، کلدیپ یاداو نے 3 اور ایشون نے ایک وکٹ لی۔ جواب میں بھارتی ٹیم پہلی اننگز کیلئے جب میدان میں اتری تو لوکیش راہول اور پرتھوی شاہ نے ٹیم کو 61 رنز کا آغاز فراہم کیا، راہول 4 رنز بنا کر ہولڈر کی گیند پر بولڈ ہوئے، پرتھوی شاہ 70 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد ویریکن کی گیند کا نشانہ بنے، چیتشور پوجارا 10 رنز بنا کر چلتے بنے، انہیں گبرائل نے آﺅٹ کیا، 162 کے سکور پر کپتان ویرات کوہلی 45 رنز بنانے کے بعد ہولڈر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، اس کے بعد ریشبھ پانٹ اور اجنکیا راہانے حریف باﺅلرز کے سامنے ڈٹ گئے اور دن ختم ہونے تک مزید نقصان نہ ہونے دیا، اسطرح دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو بھارت نے 4 وکٹوں پر 308 رنز بنا لئے تھے اور اسے کالی آندھی کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 3 رنز کی ضرورت ہے، ریشبھ پانٹ 85 اور راہانے 75 رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں۔ ہولڈر نے2، گبرائل اور ویریکن نے ایک، ایک وکٹ لی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain