تازہ تر ین

فخر سرفراز نے ٹیم کو تباہی سے بچا لیا

ابوظہبی (آئی این پی) پاک آسٹریلیا2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں282رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کپتان سرفراز احمد اور پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے فخر زمان نے پاکستانی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچا لیا ،دونوں بلے باز94،94رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔آسٹریلوی سپنر نیتھن لیون نے 6گیندوں پر 4 ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو آﺅٹ کر پاکستانی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیون نے 4، لیبس چگنی نے 3، مچل مارش اور مچل اسٹاک نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں آسٹریلیانے 2 وکٹوں کے نقصان پر 20رنز بنا لئے ہیں ، عثمان خواجہ3 اور سڈل4رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔دونوں وکٹیں محمد عباس نے حاصل کیں۔آئرن فنچ13رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔آسٹریلیا کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 262رنز درکار ہیں اور اسکی8وکٹیں ابھی باقی ہیں۔منگل کوابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان اور فاسٹ بالر میر حمزہ ڈیبیو کیاجبکہ آسٹریلیا نے کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور کپتان ٹم پین نے پہلے ٹیسٹ میچ کی ٹیم کو ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور فخرزمان نے اننگز کا آغاز کیا۔پاکستان کی ٹیم ابتدا میں ہی دباﺅ کا شکار نظر آئی اور 5رنز کے مجموعی اسکور پر محمد حفیظ مچل اسٹارک کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوگئے۔تجربہ کار اظہر علی اور فخر زمان نے دوسری وکٹ کی شراکت پر 52رنز کا اضافہ کیا، تاہم اس کے بعد اسپنر نیتھن لیون نے ٹیم کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرتے ہوئے بغیر کوئی رنز دیے 57کے مجموعی اسکور پر اظہر علی، حارث سہیل، بابر اعظم اور اسد شفیق کو آﺅٹ کردیا اورلنچ سے پہلے ہی آدھی ٹیم صرف 57رنزپر پویلین واپس لوٹ گئی۔ آسٹریلین اسپنر ناتھن لیون نے صرف 6گیندوں پر 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر پاکستانی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔

تجربہ کار کھلاڑیوں کے آﺅٹ ہونے کے بعد اپنا پہلا میچ کھیلنے والے فخر زمان اور کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کو سہارا دیا اور147رنز کی پارٹنر شپ قائم کی اور ٹیم مشکلات سے نکالا۔204رنز کے مجموعی سکور پر فخر زمان 94رنز بنانے کے بعد گھبرائے ہوئے نظر آئے جس کا فائدہ آسٹریلین باﺅلر نے اٹھایا اور انہیں ایل بی ڈبلیو آﺅٹ کردیا۔ اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا پہلا میچ کھیلنے والے اوپنر فخر زمان ٹیسٹ اننگز میں سنچری سے قبل 94رنز پر آوٹ ہوئے تو وہ پاکستان کے چوتھے بیٹسمین بن گئے جو نروس نائنٹیز کا ڈیبیو پر شکار ہوئے۔پاکستان کی7ویں وکٹ226رنز کے مجموعی سکور پر گری جب بلال آصف12رنز بنا کر پویلین لوٹے۔کپتان سرفراز احمد بھی 6رنز کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 94رنز پر لیب سچگنی کا شکار بنے جب کہ یاسر شاہ 28رنز بناکر پویلین واپس لوٹے۔ پاکستان کے آخری آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی محمد عباس تھے جو282رنز کے مجموعی سکور پر 10رنز بنا کرسٹارک کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیون نے 4، لیبس چگنی نے 3، مچل مارش اور مچل اسٹاک نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کی پہلی اننگز 282رنز کے جواب میں آسٹریلیا کی جانب سے آئرن فنچ اورعثمان خواجہ نے اننگز کا آغاز کیا۔آسٹر یلیا کا آغاز بھی کچھ اچھا نہ رہا اور 16رنز کے مجموعی سکور پر عثمان خواجہ3رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر وکٹ کے پیچھے سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے جبکہ دوسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی سڈل تھے جو4رنز بنا کر پویلین لوٹے۔پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے 2 وکٹ کے نقصان پر 20رنز بنا لئے ہیں ، آئرن فنچ13رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔آسٹریلیا کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 262رنز درکار ہیں اور اسکی8 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain