لاہور (کرائم رپورٹر) سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ملوث 116 پولیس افسران و اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ ڈی ایس پی، انسپکٹرز سمیت تمام اہلکاروں کو پولیس لائن رپورٹ کرنے کا حکم جاری۔ پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ملوث ڈی ایس پی رینک سے لے کر عام اہلکاروں تک کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ سانحہ میں ملوث 4 ایس پیز کو پہلے ہی فیلڈ پوسٹنگ ہٹا دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ سب سے پہلے روزنامہ خبریں نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ملوث پولیس افسروںکو عہدوں سے ہٹانے کا مسئلہ اٹھایا تھا۔