تازہ تر ین

ابوظہبی ٹیسٹ: آسٹریلیا کے 7 کھلاڑی 91 رنز پر آؤٹ

ابو ظہبی(ویب ڈیسک )آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی باﺅلرز کا جادو چل گیا، محض 91 رنز پر 7 آسٹریلوی کھلاڑیوں پویلین لوٹ گئے۔شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن شروع ہوا تو آسٹریلیا کے 20 رنز پر 2 کھلاڑی آﺅٹ تھے،پیٹر سڈل اور شان مارش وکٹ پر موجود تھے۔تاہم 36 رنز کے مجموعے پر محمد عباس نے شان مارش کو حارث سہیل کے کیچ کی مدد سے پویلین بھیج دیا، اس کے بعد صرف 20 رنز کے اضافے سے ٹریوس ہیڈ بھی محمد عباس کا شکار بن گئے۔آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ یاسر شاہ کے حصے میں آئی، انہوں نے مچل مارش کو 13 رنز کے انفرادی اسکور پر آﺅٹ کیا، جب کینگروز کا مجموعہ 75 رنز تھا۔آسٹریلیا کے چھٹے کھلاڑی ایرون فنچ 39 رنز بناکر بلال آصف کی گیند پر آﺅٹ ہوئے جب ٹیم کا مجموعی اسکور 85 رنز تھا۔ اس کے بعد کپتان ٹیم پین صرف 6 رنز بعد ہی 91 رنز کے مجموعے پر بلال آصف کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، انہوں نے 3 رنز اسکور کیے۔اس سے قبل کپتان سرفراز احمد اور پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو مکمل تباہی سے بچایا اور پاکستان کی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 282رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔سرفراز احمد اور فخر زمان دونوں نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے، دونوں بلے بازوں نے بالترتیب 94،94 رنز بنائے۔آسٹریلیا نے اننگز کا آغاز کیا تو گزشتہ میچ کے ہیرو عثمان خواجہ صرف تین رنز بنانے کے بعد محمد عباس کی گیند پر سرفراز کے خوبصورت کیچ کی بدولت پویلین لوٹنے پر مجبور ہو گئے۔واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان اور فاسٹ باو¿لر میر حمزہ ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ گزشتہ میچ کے اسکواڈ سے امام الحق اور وہاب ریاض ٹیم سے باہر ہیں۔ادھرآسٹریلیا نے کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور کپتان ٹم پین نے پہلے ٹیسٹ میچ کی ٹیم کو ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain