Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سفارتی پروٹوکول نظرانداز، برطانوی ہائی کمشنر کا دلچسپ اور منفرد انداز، ویڈیو وائرل
    • رجسٹرار کوآپریٹو کی سفارشات کے بغیر کوئی پراسیکیوشن شروع نہیں ہوسکتی:لاہور ہائیکورٹ
    • اسلام آباد میں ہائی پروفائل چوری کا ڈراپ سین
    • وزیرِ مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کا بحریہ یونیورسٹی کا دورہ
    • پائیدار کامیابی کیلئے خیبر پختونخوا عوام کا اعتمادناگزیر ہے: صفدر علی عباسی
    • رواں سال صوبہ بھر سے ایک لاکھ سے زائد اشتہاری گرفتار
    • سپرال نینو 2026 اور 2027 میں گرمی کے نئے ریکارڈ ماہرین نےخطرے کی گھنٹی بجا دی
    • ملتان:وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان کے ہمراہ نشتر ہسپتال میں ایمرجنسی میں داخل رحمان بابا ٹرین حادثہ کے زخمیوں کی عیادت کررہے ہیں۔
    • کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ اجلاس
    • سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ، فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1568 روپے ہوگئی
    • شام میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں عالمی قانون و ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی
    • محکمہ داخلہ پنجاب’ ڈی جی فرانزک اتھارٹی کی تعیناتی کیلئے سرچ کمیٹی قائم
    • ڈھائی لاکھ روپے میں 3منٹ کی دنیا کی مہنگی ترین واٹس ایپ کال
    • اسلام آباد ہائیکورٹ ، بیماری کے بہانے عدم پیشی پر سی ڈی اے کے ممبر سٹیٹ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز
    • حکومت کی محمود اچکزئی کو دوبارہ سپیکر چیمبر آکر ملاقات کرنے کی دعوت
    • اسلام آباد، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی
    • لوکل کمیشن مقرر کرنے کیخلاف دائر آئینی درخواست خارج
    • پنجاب سیڈ کارپوریشن کا تصدیق شدہ بیج کی قیمتوں میں 45 فیصدتک اضافے کا اعلان کسانوں کیلئے بڑا معاشی جھٹکا
    • پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان کا سب سے بڑاکتاب میلہ کل شروع ہوگا
    • کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سنیٹر نواب ارباب عمر فاروق کاسی سے صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے ان کے کزن اور فرید خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    غریب مریضوں کی سنی گئی ،چیف جسٹس کے حکم پر 6پرائیویٹ ہسپتالوں کا رعایتی پیکج

    By Daily Khabrainاکتوبر 19, 2018
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(جنرل رپورٹر)چیف جسٹس کے نجی ہسپتالوں میں دورے کے اثرات سامنے آگئے ،اب غریب بھی مہنگے ہسپتالوں میں علاج کروا سکیں گے۔چیف جسٹس نے پنجاب کے 6 بڑے نجی ہسپتالوںمیں غریبوں کو علاج تک رسائی دے دی۔عدالتی حکم پر 6ہسپتالوں کے سی ای اوز نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے نجی ہسپتالوں کے دوروں کے اثرات سامنے آنے لگے۔شہر کے تمام نجی ہسپتالوں میں ایمرجنسی وارڈ سمیت تمام آپریشن کے ریٹس کم کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔عدالت کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق نجی ہسپتالوں میں موجود بیڈز کے 20 فیصد بیڈز عوام کے لئے مختص جبکہ مریضوں سے ایک دن کے وارڈ چارجز 5 ہزار سے کم کر کے 1500 روپے مقررکیے گئے ہیں اور معائنے کی فیس بھی 2 ہزار سے کم کر کے 500 روپے کر دی گئی۔نوٹیفیکشن کے مطابق غریب مریضوں کو تمام آپریشن، ڈائیلسیز اور اینڈوسکوپی پر 50 فیصد رعایت بھی دے دی گئی ہے جو کہ پہلے غریب عوام کی پہنچ سے دور تھی ۔سی ای اوز نے اس بات پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے کہ تمام کیٹیگری کے روم رینٹ، آئی سی یو اور سی سی یو میں بھی 10 فیصد کمی کی جائے گی اور نجی ہسپتالوں میں ادویات ،سرجیکل ، آپریشن کا سامان سمیت کینٹین کی اشیاءبھی مارکیٹ نرخ پر مہیا کی جائے گی۔ اس کے علاوہ لیبارٹری اور ریڈیالوجی ٹیسٹ پر بھی 10 فیصد رعایت ملے گی۔معاہدے کے مطابق زیرعلاج وفات پاجانے والے غریب مریضوں کے اہل خانہ کو ہسپتال کی اخلاقی اور شکایاتی کمیٹی کی جانب سے آدھی فیس واپس دی جائے گی۔معاہد ے میں شامل ہسپتالوں میں فاروق ہسپتال، ڈاکٹر ہسپتال، حمید لطیف ہسپتال، نیشنل ہسپتال، سرجیمیڈ اور مڈ سٹی ہسپتال شامل ہیں۔واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے نجی ہسپتالوں سے متعلق ازخود نوٹس لے رکھا ہے اور از خود نوٹس میں مہنگی ادویات ، علاج معالج ، ہسپتالوں کی غیرقانونی بلڈنگ ، داخلے فیس سمیت دیگر مسائل زیر تفتیش ہیں اوربعض مسائل پر عدالت نے حکم صادر کررکھا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.