اسلام آباد( پ ر)وزیرِ مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کا بحریہ یونیورسٹی کادورہ وزیرِ مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، محترمہ وجیہہ قمر نے بحریہ یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وزیرِ مملکت کو بحریہ یونیورسٹی کے تعلیمی نیٹ ورک، یونیورسٹی کی ترقی اور اہم اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس نشست میں یونیورسٹی کی دستاویزی فلم کی نمائش کی گئی جس کے بعد یونیورسٹی کے تعلیمی اور انسٹیٹیوشنل منظرنامے پر ایک جامع پریزنٹیشن پیش کی گئی۔اس ملاقات نے وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ اعلی تعلیم کے شعبے میں یونیورسٹی کی ادارہ جاتی ترجیحات اور جاری کام کا تبادلہ کرنے کا موقع فراہم کیا۔گفتگو کے دوران ریکٹر بحریہ یونیورسٹی، وائس ایڈمرل انجینئر عابد حمید ہلال امتیاز(ملٹری)نے اعلی تعلیم کو مضبوط بنانے اور یونیورسٹی کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے مسلسل رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔معزز وزیر نے تعلیمی ترقی کے حوالے سے بحریہ یونیورسٹی کے مثر اقدامات کوسراہا۔ انہوں نے طلبہ کی شخصیت سازی، کردار سازی اور جامع ترقی کے لیے یونیورسٹی کی کوششوں کو بھی تسلیم کیا اور پیشہ ورانہ اور سماجی ذمہ داریوں کے لیے گریجویٹس کی تیاری میں ان کی اہمیت پر زور دیا۔وفاقی وزیر نے بحریہ یونیورسٹی کے سینٹر آف ایکسیلنس اِن آرٹیفیشل انٹیلیجنس (CoE-AI) کا بھی دورہ کیاجو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور اعلی تعلیم میں ان کے کردار کے حوالے سے یونیورسٹی کی سرگرمیوں کی عکاسی کرتا ہے۔تقریب کا اختتام معزز وفاقی وزیر کو بحریہ یونیورسٹی کی یادگاری سووینئر پیش کرنیکے ساتھ ہوا۔
