Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
    • اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
    • جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
    • موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
    • چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
    • سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
    • پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
    • آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
    • گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
    • مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
    • مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
    • ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
    • ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
    • روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
    • سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
    • سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
    • فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سپرال نینو 2026 اور 2027 میں گرمی کے نئے ریکارڈ ماہرین نےخطرے کی گھنٹی بجا دی

    By Khabrain Newsاکتوبر 14, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    برسلز(نیوز ایجنسیاں)بحرالکاہل میں سمندر کی سطح کا درجہ حرارت ریکارڈ 29.70ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ال نینو اور انسانی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی موسمیاتی تبدیلی مل کر عالمی درجہ حرارت میں مزید اضافہ کرسکتی ہیں۔ موسمیاتی رجحان ال نینو کی شدت میں اضافے کے باعث 2026دنیا کا گرم ترین سال بن سکتا ہے، جبکہ ماہرین نے 2027میں بھی گرمی کے نئے عالمی ریکارڈ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی موسمیاتی نگرانی کی سروس کوپرنیکس نے بتایا ہے کہ بحرالکاہل کے اہم حصے نینو 3.4میں ستمبر کے دوران سمندر کی سطح کا درجہ حرارت ریکارڈ 29.70ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ یہ سطح 1982-83، 1997-98اور 2015-16کے طاقتور ال نینو ادوار میں ریکارڈ کی گئی بلند ترین سطحوں سے بھی زیادہ ہے۔کوپرنیکس کے ڈائریکٹر کارلو بونتیمپو نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ رواں سال جون میں سامنے آنے والا ال نینو غیر معمولی نوعیت کا ہے، تاہم فی الحال یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ یہ تاریخ کا سب سے طاقتور ال نینو ہے۔ان کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے باعث سمندروں کا درجہ حرارت پہلے ہی بڑھ رہا ہے، جس سے موجودہ ال نینو کا ماضی کے واقعات سے موازنہ پیچیدہ ہوجاتا ہے۔ یہ دنیا کے مختلف علاقوں میں موسم کے معمولات تبدیل کرسکتا ہے، جس سے بعض مقامات پر خشک سالی اور کہیں شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ رجحان انسانی سرگرمیوں کے باعث ہونے والی عالمی حدت کے اثرات کو بھی مزید بڑھا سکتا ہے۔کوپرنیکس کے مطابق ستمبر میں دنیا بھر میں سمندر کی سطح کا اوسط درجہ حرارت 21.05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو اسی مہینے کے لیے 2023 کے سابقہ ریکارڈ 20.92 ڈگری سے زیادہ ہے۔اسی طرح اگست میں ریکارڈ گرمی کے بعد ستمبر دنیا کا اب تک کا دوسرا گرم ترین ستمبر رہا، جب سطح زمین کے قریب ہوا کا اوسط درجہ حرارت 16.27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ماہرین کے مطابق ال نینو کا اثر اکثر اس کے عروج کے بعد اگلے سال عالمی درجہ حرارت میں زیادہ واضح ہوتا ہے، کیونکہ بحرالکاہل میں جمع ہونے والی حرارت فضا میں منتقل ہوتی ہے۔ یہ رجحان عموما ہر دو سے سات سال بعد سامنے آتا ہے اور تقریبا 9 سے 12 ماہ تک برقرار رہ سکتا ہے۔کارلو بونتیمپو کا کہنا ہے کہ ماضی کے رجحانات کو دیکھتے ہوئے ممکن ہے کہ 2026 کے بعد 2027 بھی گرمی کے نئے عالمی ریکارڈ قائم کرے۔ تاہم حتمی صورتحال کا انحصار ال نینو کی آئندہ شدت اور دیگر موسمیاتی عوامل پر ہوگا۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ال نینو اور انسانی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کا امتزاج دنیا کے مختلف حصوں میں شدید گرمی، خشک سالی اور سیلاب جیسے خطرات میں اضافہ کرسکتا ہے۔
    ال نینو

    Khabrain News

      Keep Reading

      PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر

      اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔

      جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.