لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس نے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروروں اور عادی مجرموں کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئے رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر سے ایک لاکھ34 ہزار سے زائد اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گرفتار اشتہاری مجرمان میں اے کیٹگری کے31 ہزار382 جبکہ بی کیٹگری کے ایک لاکھ سے زائد ملزمان شامل ہیں۔ اسی طرح صوبہ بھر میں کارروائیوں کے دوران 43 ہزار سے زائد عدالتی مفروروں کو بھی گرفتار کیا گیا جن میں اے کیٹگری کے5 ہزار893 اور بی کیٹگری کے37 ہزار132 ملزمان شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق پنجاب پولیس نے رواں سال 18 ہزار 988 عادی مجرموں کو بھی گرفتار کیا۔ ان میں اے کیٹگری کے6 ہزار 373 جبکہ بی کیٹگری کے12 ہزار 615 عادی مجرم شامل ہیں۔ پنجاب پولیس کی کارروائیوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور میں32 ہزار527 اشتہاری مجرمان،13 ہزار247 عدالتی مفروروں اور6 ہزار77 عادی مجرموں کو گرفتار کیا گیا۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروروں اور عادی مجرموں کی گرفتاری کے لیے موثر کارروائیاں کرنے والی پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈائون مزید موثر انداز میں جاری رکھا جائے۔
بریکنگ نیوز
- PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
- اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
- جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
- موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
- اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
- چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
- قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
- سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
- پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
- آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
- گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
- مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
- مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
- ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
- ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
- لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
- روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
- سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
- سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
- فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
