Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی اور روسی وزیر داخلہ ولادی میر کولوکولٹسف ایم او یوکی دستاویزات پر دستخط کررہے ہیں۔
    • پٹرول 1.20 روپے مہنگا ڈیزل 17 پیسے سستا
    • پاکستان عمان کے درمیان 5 معاہدوں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
    • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن رفقا کی فہرست جیل حکام کو جمع
    • اسلام آباد:پاکستان اور عمان کے درمیان معاہدوں کی دستاویز کا تبادلہ کیا جارہا ہے۔
    • مسلم بستی کی پانی کی سپلائی بند، معاملہ اقوام متحدہ تک پہنچ گیا
    • پشاور، پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
    • خدا کیلئے پختونخوا کے ساتھ کراچی اور سندھ پر بھی نظر رکھیں: فاروق ستار
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمٹوں کا چارٹ
    • اپریشن ردالفتنہ 3 بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک
    • لِپ فلرز کروانے پرسبینہ فاروق نے افواحون پر خاموشی توڑ دی
    • حوثیوں کے نئے حملے سعدی اتحاد کا 6 میزائل 5 ڈرونز تباہ کرینکا دعوی
    • 96 سالہ خاتون نے 18 سالہ نوجوان سے شادی کرلی
    • آئینی عدالت ،پی پی ایس سی کے تحت کامیاب امیدواروں کا سٹیٹس بحال
    • ملک کے مختلف حصوں میں بادل برس پڑے’ کشمیر میں ژالہ باری موسلا دھار بارش کا امکان
    • ٹی 20 رینکنگ معاذ ٹاپ 50 میں شامل سلامن کی بھی بڑی چھلانگ
    • PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
    • اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
    • جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
    • موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پائیدار کامیابی کیلئے خیبر پختونخوا عوام کا اعتمادناگزیر ہے: صفدر علی عباسی

    By Khabrain Newsاکتوبر 14, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز (پی پی پی ڈبلیو)کے صدر ڈاکٹر صفدر علی عباسی، سابق رکن قومی اسمبلی ناہید خان، سینئر نائب صدور فیاض علی خان ، ایڈووکیٹ امجد بلوچ، جنرل سیکرٹری کنور زاہد، فرح اسلم، ابراہیم خان، سابق رکن صوبائی اسمبلی ساجدہ میر،ہاشم خان بابر،ملک مظہر، نوید صادق ،رانا عثمان اور دیگر پارٹی رہنماں
    نے خیبر پختونخوا کی منتخب حکومت کی معطلی، ہنگامی صورت حال اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد کی صورت حال، نیز سول انتظامیہ کی معاونت کے لیے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف حتمی اور مثر کارروائی کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار کامیابی کے لیے خیبر پختونخوا کے عوام کا اعتماد، تعاون اور فعال شرکت ناگزیر ہے۔ انسدادِ دہشت گردی کی ایک پائیدار حکمتِ عملی کے لیے سول و عسکری قیادت، منتخب نمائندوں، سیاسی جماعتوں اور مقامی برادریوں کے مابین معنی خیز مکالمے اور مشترکہ قومی عزم کی ضرورت ہے۔ریاست کی جانب سے شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کی ذمہ داری کو تسلیم کرتے ہوئے، پی پی پی ڈبلیو نے سابق وزیرِ اعلی سہیل آفریدی، اسلمی اسپیکر بابر سلیم سواتی اور دیگر منتخب نمائندوں کی زیرِ حراست ہونے کی اطلاعات اور پشاور سمیت مختلف اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت عوامی اجتماع پر پابندیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکام حراست میں لیے گئے افراد کی قانونی وجوہات اور مقامِ حراست کو واضح کریں، قانونی طریقہ کار کی پاسداری، وکلا اور اہل خانہ تک رسائی یقینی بنائیں اور پرامن سیاسی سرگرمیوں کے حق کا تحفظ کریں۔قیادت نے اس بات پر زور دیا کہ سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کو آئین اور قانون کی حدود کے اندر ہی رہنا چاہیے۔ منتخب صوبائی حکومت کی معطلی اور صوبائی اختیارات کی وفاق کو منتقلی سے جمہوری نمائندگی اور صوبائی خودمختاری پر سنگین سوالات جنم لیتے ہیں، جن کے لیے شفافیت اور آئینی جوابدہی ضروری ہے۔ دہشت گردی میں سیاسی سہولت کاری کے الزامات کو محض سیاسی بیان بازی کے بجائے معتبر شواہد اور قانون کے تقاضوں کے مطابق ثابت کیا جانا چاہیے۔پی پی پی ڈبلیو نے اس امر پر زور دیا کہ سابق قبائلی اضلاع کی عوام سمیت تمام پشتون، پاکستان کے پروقار اور برابر کے شہری ہیں۔ ان کی عزتِ نفس، حب الوطنی اور قربانیوں کا احترام کیا جانا چاہیے، اور کسی بھی برداری کو اجتماعی طور پر ملزم یا مشکوک نہیں ٹھہرایا جانا چاہیے۔قیادت نے وفاقی حکومت، صوبائی سیاسی قیادت، منتخب نمائندوں، اور سول و عسکری حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکیورٹی خدشات کے ازالے، عوام کا اعتماد بحال کرنے اور جمہوری صورت حال کو معمول پر لانے کے لیے فوری اور معنی خیز مذاکرات شروع کریں۔ پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی ایک مشترکہ ذمہ داری ہے، اور عوام کے اعتماد اور شرکت کے بغیر دہشت گردی کے خلاف کوئی دائمی فتح ممکن نہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کا ماننا ہے کہ قومی یگانگت اور اتحاد کی بنیاد باہمی احترام، آئین کی بالادستی، انصاف اور باہمی تعاون پر ہونی چاہیے۔ ہمارا مشترکہ مقصد ایک پرامن، محفوظ اور خوشحال پاکستان ہے جس میں جمہوریت مستحکم ہو، ہر صوبے کا احترام کیا جائے، اور تمام ریاستی ادارے اعلی ترین قومی مفاد میں مل کر کام کریں۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی اور روسی وزیر داخلہ ولادی میر کولوکولٹسف ایم او یوکی دستاویزات پر دستخط کررہے ہیں۔

      پٹرول 1.20 روپے مہنگا ڈیزل 17 پیسے سستا

      پاکستان عمان کے درمیان 5 معاہدوں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.