کوئٹہ(نیوز ایجنسیاں ) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفتنہ 3کے تحت سکیورٹی
فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں،سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے پلانتک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 5دہشت گردوں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کردیا ، دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔ہلاک دہشت گردوں سے جدید اسلحہ اور گولابارود برآمد کرلیا گیا،برآمد شدہ سامان میں آرپی جی7، 5گولے،میگزینز سمیت5جدید ہتھیار،3موبائل فونز اور2موٹر سائیکلیں شامل ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد بلوچ عوام کو لوٹنے، خوف وہراس پھیلانے اورانفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے۔ سکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
آپریشن ردالفتنہ 3
بریکنگ نیوز
- مارکو روبیو 17تا 22 اکتوبر بھارت و ازبکستان کا دورہ کریں گے
- گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ’NFC میں حصہ دیا جائے:وزیراعلیٰ امجدحسین
- پاکستان کثیر جہتی نظام علاقائی تعاون میں فعال کردار ادا کر رہا وزیر خزانہ
- ایک مخصوص جماعت کی ہر خبر اور پراپیگنڈا جھوٹ پر مبنی : عظمیٰ بخاری
- مریم نواز نے لائو سٹاک کارڈ فیز ٹو کا افتتاح کر دیا
- بینکاک :وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے وفد کے ساتھ اجلاس میں شریک ہیں۔
- اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری حمزہ شہباز سے گفتگو کررہے ہیں۔
- فیلڈ مارشل سے وزیر داخلہ کی ملاقات پاک روس سیکورٹی و تعاون بڑھانے پر اتفاق
- صدرآصف علی زرداری کو فرانس سعودی عرب کے نامزد سفیروں نے اپنی اسناد سفارت پیش کردیں
- راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ ولادی میر کولوکولٹسف مصافحہ کررہے ہیں۔
- لیاقت علی خان کا75واں یوم شہادت کل منایا جائے گا
- پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
- اراکین کی جانب سے 23 سرکاری گاڑیاں دبائے جانے کا انکشافPTI
- آئینی عدالت، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار
- پاکستان اور روس کا مشترکہ مفادات کے تمام شعبوں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- دہشت گردی کا مقابلہ پوری سنجیدگی اور عزم کیساتھ کرنا ہوگا: فیصل کریم کنڈی
- اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی اور روسی وزیر داخلہ ولادی میر کولوکولٹسف ایم او یوکی دستاویزات پر دستخط کررہے ہیں۔
- پٹرول 1.20 روپے مہنگا ڈیزل 17 پیسے سستا
- پاکستان عمان کے درمیان 5 معاہدوں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
- بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن رفقا کی فہرست جیل حکام کو جمع
