تازہ تر ین

اداکارہ کیرا نائیٹلی نئی فلم”مس بیہیویئر“میں کاسٹ کر لی گئیں

لاس اینجلس(شوبزڈیسک)ہالی وڈ اداکارہ کیرا نائیٹلی نئی فلم”مس بیہیویئر“میں کاسٹ کر لی گئیں۔فلم”مس بیہیویئر“ ایک ڈرامہ کامیڈی فلم ہو گی جس میں عالمی مقابلہ حسن کو موضوع بنایا جائے گا۔فلم کو بافٹا ایورڈ یافتہ فلپ لو تھروپ ڈائریکٹ کریں گی۔فلم کی کہانی 1970 میں لندن میں ہونے والے مس ورلڈ کے مقابلہ کے گرد گھومتی ہے جب مقابلہ حسن کے انعقاد کے خلاف تحریک ”ویمن لبریشن موومنٹ “چل رہی تھی۔فلم میں کیرا کے کردار بارے ابھی واضح نہیں کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain