تازہ تر ین

شہباز سینئر انٹر نیشنل ہاکی فیڈ ریشن ایگزیکٹو بورڈ کے رکن منتخب

نئی دہلی (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکرٹری جنرل اور قومی ٹیم کے سابق کپتان شہباز احمد انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) ایگزیکٹو بورڈ کے رکن منتخب ہو گئے۔ ایف آئی ایچ کی 46ویں کانگریس میں ایگزیکٹو بورڈ اراکین انتخابات کے دوران ان کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی ایچ کی 46ویں کانگریس نئی دہلی، بھارت میں منعقد ہوئیں جس میں دنیائے ہاکی کے 250 مندوبین نے شرکت کی، کانگریس میں ایف آئی ایچ ایگزیکٹو بورڈ کے چار اراکین کا انتخاب اہم ایجنڈوں میں سے ایک تھا، انتخابات میں دو مرد اور دو خواتین اراکین کا انتخاب عمل میں لایا گیا، پاکستان کے شہباز احمد اور جرمنی کے ڈاکٹر مائیکل گرین، ٹرنبیگو اینڈ ٹوبیگو کی مارین کریگ روسیو اور گھانا کی الزبتھ سوفیا کنگ ایگزیکٹو بورڈ کی رکن منتخب ہوئیں۔ شہباز احمد کا شمار ہاکی کے عظیم کھلاڑیوں میں کیا جاتا ہے اور انہیں 300 انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے، وہ 1990ءمیں پاکستان اور 1994ءمیں آسٹریلیا میں منعقدہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے تھے۔ ان کی زیر قیادت پاکستانی ٹیم نے 1992ءمیں بارسلونا اولمپکس گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain