تازہ تر ین

کراچی کے علاقے کلفٹن میں مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق

 کراچی: شہر قائد کے پوش علاقے کلفٹن میں مضر صحت کھانے سے دو کم سن بچے جاں بحق جب کہ والدہ بے ہوش ہوگئیں۔ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ کے مطابق جاں بحق بچوں نے زمزمہ پر اور ڈیفنس فیز فور میں واقع نجی ریسٹورنٹس سے کھانا کھایا بعد ازاں کلفٹن پلے لینڈ سے ٹافیاں بھی کھائیں، زہر خورانی سے رات گئے بچوں اور والدہ کی طبیعت خراب ہوگئی۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ بچوں کو علی الصباح الٹیاں ہوئیں جس کے بعد دن 12 بجے بچوں اور ان کی والدہ کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچے جانبرنہ ہوسکے اور دم توڑ گئے، ایک بچے کی عمر ڈیڑھ سال اور دوسرا 5 سال کا تھا، خاتون کی حالت اب قدر بہتر بتائی جاتی ہے۔آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے  واقعے سے متعلق میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔واقعے کے بعد سندھ فوڈ اتھارٹی حرکت میں آگئی، ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی ابرار شیخ اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور متعلقہ پوائنٹس کو سیل کرکے وہاں سے  کھانے کے نمونے حاصل کرلیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain