تازہ تر ین

پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کا اشتہار جاری ،جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین بھی بولی دیں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چھٹی ٹیم کی فروخت کا اشتہار جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیم خریدنے کے خواہشمند افراد 14 دسمبر تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ 18 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پاکستان سپرلیگ چھٹی ٹیم کی بولی ہوگی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین بھی بولی دیں گے۔
یاد رہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک ماہ قبل ملتان سلطانز کو واجبات عدم ادائیگی پر برطرف کردیا تھا۔ ٹیم خریدنے والا شخص اپنی مرضی سے شہر کا نام رکھ سکے گا۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے کہا کہ اگر ہم نے یہ بولی جیت لی تو ٹیم کا نام ملتان برقرار رکھیں گے۔قبل ازیں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے تصدیق کی تھی کہ وہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے لیے فرنچائز خریدنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے پی سی بی ہیڈکوارٹر لاہور میں آفیشلز سے دو سے تین ملاقاتیں بھی کی ہیں۔
علی ترین کا کہناتھا کہ کہ وہ پی ایس ایل فور کے ٹینڈر کے لئے باقاعدہ درخواست دینے کے لئے ابتدائی کام مکمل کر چکے ہیں۔جہانگیر ترین کے فرزند علی ترین اس عزم کا اظہار کرچکے ہیں کہ اگر انہیں پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم لینے کا موقع ملا تو وہ اس کا نام ملتان ہی برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں جنوبی پنجاب میں کرکٹ کے حوالے سے اب بھی کام کر رہا ہوں اور اس اقدام کے بعد مزید بہتر انداز میں ڈومیسٹک سطح پر کھیل کے فروغ کے لیے بہت کچھ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain