تازہ تر ین

ابوظہبی ٹیسٹ؛ کھانے کے وقفے تک نیوزی لینڈ نے 73 رنز پر 4 وکٹیں گنوادیں

ابو ظہبی (ویب ڈیسک )تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جارہے آخری ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مہمان ٹیم کی جانب سے ٹام لیتھم اور جیت راول نے اننگز کا آغاز کیا، ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے ابتدا میں ہی ٹام لیتھم کو پویلین بھیج کر پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی، وہ 4 رنز ہی بناسکے۔بعد ازاں دبئی ٹیسٹ کے ہیرو یاسر شاہ تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کے پہلے روز ہی بھرپور ایکشن میں دکھائی دیے اور کھانے کے وقفے تک نیوزی لینڈ کے ٹاپ آرڈر کے 3 بلے بازوں کو پویلین بھیج کر مہمان ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔محمد عباس کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے، قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ محمد عباس فٹ نہیں لہذا آفریدی ٹیسٹ میچ کھیلیں گے جب کہ ابوظہبی کی پچ بیٹنگ کے لئے سازگار دکھائی دیتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain