تازہ تر ین

ٹیسٹ رینکنگ: یاسر ترقی پا کر 9ویں پوزیشن پر قابض

دبئی(آئی این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں یاسر شاہ مزید ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے نویں پوزیشن پر آگئے۔باﺅلنگ رینکنگ میں کگیسو ربادا پہلے، جیمز اینڈرسن دوسرے اور پاکستان کے محمد عباس تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں،بیٹنگ رینکنگ میں ابتدائی10بلے بازوں میں کوئی پاکستانی موجود نہیں ہے اورویرات کوہلی پہلے،ولیمسن دوسرے ،جوئے روٹ تیسرے اور اظہر علی12ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ٹیم رینکنگ میں پاکستان95پوائنٹس کیساتھچھٹے نمبر پر موجود ہے۔ پیر کو بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد آنٹرنیشنل کر کٹ کونسل ( آئی سی سی) کی ویب سائٹ پر نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی گئی جس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں 14 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد ٹاپ 10میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے تھے، اب تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز ہی شاندار کارکردگی سے ایک درجہ مزید چھلانک لگاتے ہوئے نویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے ، پاکستان کے محمد عباس تیسرے، فیلنڈر چوتھے ، رویندرا جدیجہ5ویں ،پٹ کمنز6ویں،ایویشون 7ویں،ٹرینٹ بولٹ8ویں اور جیسن ہولڈر 10 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔،بیٹنگ رینکنگ میں ابتدائی10بلے بازوں میں کوئی پاکستانی موجود نہیں ہے اورویرات کوہلی پہلے ،ولیمسن دوسرے ،جوئے روٹ تیسرے اور اظہر علی12ویں، اسد شفیق 22ویں، سرفراز احمد31ویں،حارث سہیل37ویں اور بابر اعظم 38ویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیم رینکنگ میں بھارت116پوائنٹس کیساتھ بدستورپہلے،انگلینڈ دوسرے،جنوبی افریقہ تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے،آسٹریلیا5ویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain