تازہ تر ین

ہاکی ورلڈ کپ،ارجنٹائن کی لگا تار دوسری فتح، سپین فرانس کا میچ برابر

بھوبنیشور(سپورٹس ڈیسک)14ویں ہاکی ورلڈکپ میں اولمپک چمپئن ارجنٹائن نے نیوزی لینڈکو یکطرفہ مقابلے کے بعد3-0سے ہراکرمسلسل دوسری کامیابی اپنے نام کی اور پلے آفزمیں اپنی نشست یقینی بنالی جبکہ سپین اورفرانس کامیچ1-1گول سے برابررہا۔بھارت کے شہر بھوبنیشور میں جاری میگا ایونٹ کے گروپ اے میں ارجنٹائن نے نیوزی لینڈکیخلاف شاندارکھیل کامظاہرہ کیا۔آگسٹن میزیلی نے دوسرے کوارٹرمیں گول کرکے اولمپک چمپئن کو سبقت دلائی،تیسرے کوارٹرکے چھٹے منٹ میں لوکاس ویلا نے برتری دوگناکردی۔کھیل ختم ہونے سے 5منٹ قبل لوکاس مارٹینزنے گول کرکے سکور3-0کردیا۔اس جیت کیساتھ ارجنٹائن کی اگلے مرحلے میں رسائی یقینی ہوگئی۔گروپ اے میں سپین اورفرانس کا میچ 1-1سے برابررہا۔ٹیموتھے کلیمنٹ نے چھٹے منٹ میں گول کرکے فرنچ ٹیم کو سبقت دلائی۔چوتھے کوارٹرکے تیسرے منٹ میں الواروا گلیسیزنے حساب چکا دیا۔کھیل ختم ہونے سے 5منٹ قبل سپینش گول کیپر کورٹیس نے فرنچ ٹیم کاپینلٹی سٹروک بھی روکا اورٹیم کو شکست سے بچالیا۔ ٹورنامنٹ میں آج پول بی کے دو میچ کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ آئرلینڈ اور چین کے درمیان کھیلا جائیگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain