تازہ تر ین

ورلڈ کپ میں پاکستان سب سے بڑا خطرہ ،مورگن

لندن (آئی این پی)کرکٹ انگلینڈ کا قومی کھیل ہے تاہم پھر بھی وہ اب تک ورلڈکپ کا تاج اپنے سر سجانے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔کئی مرتبہ ایسا لگا کہ اس بار انگلش ٹیم ورلڈکپ اپنے نام کرلے گی مگر بدقسمتی سے آج تک وہ ایسا کرنے میں ناکام ہے۔کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کے لئے سنہری موقع ہے کہ وہ اس بار ورلڈکپ اپنے نام کرے کیونکہ اس وقت ان کی ٹیم پھرپور فارم میں تو ہے ہی مگر آنے والا ورلڈکپ بھی ان کے ہوم گرانڈ پر ہی ہونے جارہا ہے۔حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں انگلش کپتان این مورگن کا اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر اب سے لے کر ورلڈکپ تک کوئی بہت ہی بری چیز نہ ہوئی تو ہم ورلڈکپ کے لئے فیورٹ ہیں تاہم مزید دو تین ٹیمیں بھی ٹائٹل کی مضبوط امیدوار ہیں۔انہوں نے پاکستان کے بارے میں کہا کہ یہ ایک ایسی ٹیم ہے جس کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا کیونکہ اپنے دن وہ کسی بھی ٹیم کو شکست کا مزہ چکھا سکتے ہیں۔انگلش کپتان کا مزید کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے یہ بات ثابت بھی کرکے دکھائی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی بھی انگلینڈ میں ضرور تھی مگر اس وقت ہم فیورٹ نہیں تھے کیونکہ اس وقت ٹیم کی فارم ایسی نہیں تھی جیسی ابھی ہے۔واضح رہے ورلڈکپ 2019 انگلینڈ کے میدانوں میں کھیلا جانا ہے، پاکستان ٹیم اب تک ورلڈ ٹی ٹوینٹی 2009 اور چیمپئنز ٹرافی 2017 ان ہی میدانوں میں اپنے نام کرچکی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain