تازہ تر ین

مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد سیاحوں کا رش، ٹریفک ایڈوائزری جاری

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) مری میں رواں سیزن کی پہلی برفباری کے بعد سیاحوں کے رش کے پیش نظر ٹریفک پولیس کی جانب سے ایڈوائزری جاری کردی گئی۔مری میں گزشتہ روز سے ہونے والی ہلکی برفباری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے ملکہ کوہسار کا رخ کرلیا جس کے پیش نظر وہاں ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔ٹریفک پولیس نے سیاحوں کی سہولت کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاح صرف پیٹرول پر چلنے والی گاڑی پر ہی مری آئیں اور گاڑی میں ٹو چین بھی ساتھ رکھیں۔ٹریفک پولیس نے سیاحوں کو تنبیہ کی ہے کہ سڑک پر گاڑی کھڑی کر کے سیلفیاں نہ بنائیں تاکہ ٹریفک متاثر نہ ہو، پیٹرول کا ٹینک فل رکھیں اور غلط پارکنگ نہ کریں۔سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 0519269200 پر رابطہ بھی کرسکتے ہیں۔سیاحتی مقام کالام میں رات گئے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 6 انچ سے زیادہ برف پڑچکی ہے، برفباری کے باعث وادی نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔چترال اور گرد و نواح میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری اور استور میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے جس کی وجہ سے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جب کہ دیر بالا کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔کشمیر کے شمالی وسطی اور جنوبی اضلاع میں ہلکی بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی، وادی گریز، بالائی وادی نیلم، وادی شونٹھر، وادی جاگراں، وادی سرگن، وادی لیپہ، سدھن گلی، خورشید آباد، راولا کوٹ اور پونچھ کے پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔کشمیر کی وادی جہلم، ہٹیاں بالا، چکار، چکوٹھی، گڑھی دوپٹہ، باغ، حویلی ہجیرہ میں بارش کے بعد موسم سہانا ہوگیا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات بارش کے بعد موسم سہانا ہوگیا جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے، مزید بارش اور بوندا باندی کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain