تازہ تر ین

بیٹنگ کے شعبے میں قومی ٹیم کوسخت محنت درکار،طاہرشاہ پروٹیزسیریزمیں ٹاپ آرڈرکوذمہ دارانہ کھیل دکھاناہوگا،راجہ اسدعلی کی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ شاداب خان ان فٹ ہوئے فخر ان فٹ ہوئے حسن علی ان فٹ ہوئے لیکن اب کونسا ڈاکٹرز کا پینل ہے جس نے ان کو فٹنس سرٹیفکیٹ دیا اور یہ کھیلنے جا رہے ہیں۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این سی اے میں جو کوچز ہیں وہ بہت عمر رسیدہ ہو چکے وہ کھلاڑیوں کو مشورے نہیں دے سکتے۔پاکستان کی بیٹنگ ایسی ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کا کھیلتے ہوئے پاﺅں ہوا میں ہوتا ہے یہ بہت بڑی خامی ہے۔سپورٹس صحافی راجہ اسد علی نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی بہت پرعزم ہیں۔انضمام الحق نے حالیہ بیان میں کہا لڑکوں نے صحیح پرفارم نہیں کیا میرے خیال میں یہ بیان دینے سے قبل انہیں سوچنا چاہئے تھا کیونکہ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین تو وہ خود ہی ہیں۔ٹیم کا ٹاپ آرڈر ہی پندرہ بیس سکور کر رہا ہے۔ٹیسٹ میچ میں جس طرح حسن علی آﺅٹ ہوئے وہ سب کے سامنے ہے۔اب جو نظر آ رہا ہے پاکستانی ٹیم کا شمار دنیا کی کمزور ٹیموں میں ہوتا ہے۔ ہاکی میں پاکستان رینکنگ میں تیرہویں جبکہ بلجیئم تیسرے نمبر پر ہے تو بھلا مقابلہ کیسے بنتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain