تازہ تر ین

ہاکی ٹیم کی بدترین ہار پرسابق اولمپئنزبرس پڑے

بھوبنیشور (آئی این پی) ورلڈ کپ ہاکی 2018 میں پری کوارٹر فائنل میچ میں بلجیم نے 5-0سے شکست دےکر پاکستان کو ایونٹ سے باہر کر د یا۔بلجیم کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کا ورلڈ کپ ہاکی کا سفر تمام ہو گیا، پاکستان نے ایونٹ میں مجموعی طور پر4 میچز کھیلے ،3 میں شکست ہوئی جبکہ ایک میچ برابر رہا۔ہالینڈنے یکطرفہ مقابلے کے بعد کینیڈا کو 5-0سے ہراکر کوارٹرفائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔ کوارٹر فائنل میں بلجیم کامقابلہ جرمنی جبکہ ہالینڈکا میزبان بھارت سے ہوگا۔آج دوکوارٹرفائنل کھیلے جائیں گے۔اولمپک چمپئن ارجنٹائن کی ٹیم انگلینڈسے ٹکرائے گی جبکہ دفاعی چمپئن آسٹریلیا اورفرانس آمنے سامنے ہوں گی۔بھارتی شہر بھوبنیشور میں کھیلے جارہے ایونٹ میں بلجیمنے کھیل کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور پہلے کوارٹر کے دسویں منٹ میں الیگزینڈر ہینڈرکس نے پنالٹی کارنر پر گول کرے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی۔ابھی پاکستان کو برتری ختم کرنے کا موقع بھی نہیں ملاتھا کہ تھامس بریلز نے شاندار فیلڈ گول کرکے بلجیم کی برتری دگنی کردی۔پاکستانی کھلاڑیوں نے برتری کم کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن کامیابی نہ ملی اور پہلا کوارٹر دو۔صفر سے بلجیم کی برتری پر ختم ہوا۔دوسرے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی، اس دوران توثیق ارشد کو گرین کارڈ بھی دکھایا گیا۔دوسرے کوارٹر فائنل میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور کھیل کے 27 ویں منٹ میں بلجیم کے سیڈرک چارلیئر نے فیلڈ گول کرکے اپنی ٹیم کی لیڈ مزید مستحکم کرتے ہوئے تین۔صفر کردی۔دوسرے کوارٹر میں بھی پاکستان کے ایک اور کھلاڑی عمر بھٹہ کو گرین کارڈ دکھایا گیا۔تیسرے کوارٹر میں بھی بلجیم نے پاکستان پر دباو برقرار رکھا اور 35 ویں منٹ سباسچین ڈوکیئر نے چوتھا گول کرکے ٹیم کی پوزیشن مضبوط کردی۔چوتھے کوارٹر میں بیلجیم کو پنالٹی اسٹروک ملا جسے ٹام بون نے بغیر کوئی غلطی کیے گول میں تبدیل کردیا اور اپنی ٹیم کی برتری پانچ گول کردی اور میچ کا اختتام اسکور پر ہوا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain