Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ
    • الجزائر میں خوفناک آتشزدگی، جیجل بجایا اور تی زی اوزو میں 12 افراد ہلاک
    • ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹِم کری 80 سال کی عمر میں چل بسے
    • اسرائیلی طیاروں کی نبطیہ سمیت جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
    • یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
    • پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون بن گئے
    • عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی
    • پمز اسپتال آتشزدگی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نے سیکریٹری صحت محمد اسلم گھوری کو عہدے سے ہٹا دیا
    • آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان میں معاہدے کی تیاریاں امریکا کا ثانوی پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات آج اسلام آباد میں ہونگے

    By Daily Khabrainدسمبر 12, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    pff
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات 2018 کل بدھ کو سپریم کورٹ بلڈنگ، اسلام آباد میں ہوںگے۔ صدارت کی کرسی کیلئے امیدوار انوار الحق قریشی اور سید اشفاق حسین شاہ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے الیکشن ریٹرننگ آفیسر اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل (انسانی حقوق)عامر سلیم رانا نے بتایا کہ انتخاب کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔شیڈول کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات آج سپریم کورٹ بلڈنگ، اسلام آباد میں ہوں گے۔ دوپہر دو بجے سے ساڑھے تین بجے تک پی ایف ایف ویمن کانگریس کیلئے ووٹنگ ہوگی بعد میں اسی وقت ہی رزلٹ کا اعلان کیا جائے گا ۔ھر شام چار بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک پاکستان فٹ بال فیڈریشن فیڈریشن کے انتخابات کیلئے ووٹنگ ہوگی اور شام چھ بجے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے منتخب عہدیداروں کا اعلان کیا جائے گا۔13دسمبر کو دن گیارہ بجے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی صدارت کیلئے انوار الحق قریشی اور سید اشفاق حسین شاہ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ نائب صدور کی تین نشستوں کیلئے چار امیدوار سامنے آئے ہیں جن میں ملک محمد عامر ڈوگر، میر محمد جان مری، سردار نوید حیدر خان اور سید ظاہر علی شاہ شامل ہیں۔مجلس عاملہ کی آٹھ نشستوں کیلئے گیارہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جن میں محمد اشرف خان، رضوان علی، ضیا الرحمن، عبدالناصر بلوچ، جمیل احمد ہوٹھ، محمد نعمان، سعاد رسول، ذوالفقار احمد، عزیز اللہ، دوست محمد خان اور نجیب اللہ شامل ہیں جبکہ خواتین کی تین نشستوں کیلئے آٹھ خواتین سامنے آئی ہیں جن میں فرزانہ روف، فوزیہ نورین، جویریہ ظفر، نادیہ نقوی، سعدیہ شیخ، تصور عزیز، زینب علی اور کنول شوزب شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹ پہلے ہی شیڈول کے مطابق جاری کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی کانگریس 23 ارکان پر مشتمل ہے جن میں پنجاب سے سردار محمد نوید حیدر خان، ملک محمد عامر ڈوگر اور فقیر محمد، سندھ سے سید خادم علی شاہ، سلیم شیخ اور انور قریشی، خیبر پختونخوا سے سید ظاہر علی شاہ، محمد نعمان اور محمد سلیم، بلوچستان سے حاجی سعید احمد، ایاز ظہور اور میر محمد جان مری، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن سے چوہدری محمد سلیم، پاکستان واپڈا سے لیفٹیننٹ کرنل(ر) راجہ آصف مہدی، پاکستان ریلوے سے نور الدین داور، پی آئی اے سے سید بشارت علی، پاکستان پولیس سے وسیم احمد خان، ہائر ایجوکیشن کمیشن سے محمد فیصل بٹ، پاکستان آرمی سے میجر سید غیور علی ہمدانی، پاکستان ائیرفورس سے گروپ کیپٹن ناشر خان، پاکستان نیوی سے کیپٹن ناصر محمود، پاکستان ریفری ایسوسی ایشن سے قاضی آصف اور قومی ویمن چیمپئن پاکستان آرمی سے مس نیشا اشرف شامل ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف

      لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل

      سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.