ماہرہ کی ” سات دن محبت ان “ کا جادو‘ہفتے میں8کروڑ کا بزنس

لاہور(شوبزڈیسک)عید الفطر پررومانس اور کامیڈی سے بھرپور ” سات دن محبت ان “ کا جادو چل گیا، پہلے ہفتے میں 8کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا۔ورسٹائل فنکار جاوید شیخ کی ڈائریکشن میں بنی ” وجود “ 2 کروڑ سے زائد آمدن کے ساتھ شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ۔ خوشیوں کے تہوار عید الفطر پر پاکستانی فلمی صنعت کی جانب سے نمائش کیلئے پیش کی گئی فلمیں شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کرنے میں کامیاب رہی ہیں ۔ ٹریڈ حلقوں کے مطابق ڈائریکٹر جوڑی مینو فرجاد کی پیشکش ” سات دن محبت ان “ ماہرہ خان اور شہریار منور کی بہترین آن سکرین کیمسٹری کے باعث عید دنگل با آسانی جیتنے میں کامیاب رہی ہے ۔ فلمی حلقوں کے مطابق رومانس اور کامیڈی سے بھرپور فلم میں جاوید شیخ ، میرا سیٹھی ، حنا دلپذیر اور آمنہ الیاس کے منفرد کردار شائقین کو بہت پسند آئے جس کی وجہ سے فلم عید الفطر پر شائقین کی پہلی پسند بنی رہی ۔ دوسری جانب بھارتی فلموں کی عدم موجودگی کے باعث پاکستانی فلموں نے بھی بہترین بزنس کیا ۔

 

بیری کو ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان

لاہور(نیوزایجنسیاں) آسٹریلیا کے ڈیرن بیری کو قومی ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے اسٹیو رکسن کی جانب سے اپنے کنٹریکٹ میں توسیع نہ لینے کے بعد ان کے جانشین کے طورپرآسٹریلوی کوچ پرہی اعتماد کیا گیا ہے، ڈیرن بیری معاہدہ طے پا جانے پر دو سالہ کنٹریکٹ کے تحت ایشیا کپ سے قبل قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ وہ بگ بیش لیگ فرنچائز ایڈیلیڈسٹرائیکرزکی کوچنگ سمیت پی ایس ایل تھری میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسسٹنٹ کوچ کے طور پر کام کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کی فیلڈنگ کو بہتر بنانے کیلئے کچھ عرصے سے غیرملکی کوچز کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں اور قومی ٹیم کی فیلڈنگ میں نمایاں بہتری بھی دیکھنے میں آئی ہے۔ پاکستان کے آخری مقامی فیلڈنگ کوچ اعجاز احمد تھے۔

عمرکیریئر بچانے کیلئے کھیل پر دھیان دیں،عامرسہیل

لاہور(آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے عمر اکمل اور احمد شہزاد کا مزاج درست کرنے کیلیے بحالی پروگرام میں شریک کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو بحالی پروگرام میں شامل کرتے ہوئے بتانا چاہیے کہ ان سے کس قسم کی توقعات وابستہ ہیں، احمد شہزاد کو نوجوانوں کیلئے ایک رول ماڈل کے طور پر اپنی ذمہ داری قبول کرنی ہو گی، عمر اکمل اپنا کیریئر بچانے کیلئے کھیل پر دھیان دیں اور تنازعات سے دور رہیں۔سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں کپتان کی حیثیت سے جدوجہد کرتے نظر آ رہے ہیں، ان کو تبدیل کرنے کی بجائے مزید موقع دینا چاہیے۔ محمد عامر کو کسی ایک فارمیٹ سے بالکل الگ کرنے کی بجائے منیجمنٹ کو ان کا سمجھداری سے استعمال کرنا چاہیے۔

عام انتخابات کی تیاریاں عروج پر ، شہر میں بدنام بکئے ، جوارئے متحرک

لاہور (خصوصی ر پو رٹر ) صو با ئی دا ر الحکومت میںانتخابا ت 2018کی جہا ں سیا سی جما عتو ں کے امیدوارو ں کی تیاریا ں عرو ج پر ہیں ، شہر میں نا می گرا می بکیں اور جواریے بھی متحر ک ہو گئے ہیں اور ” سیا سی آشیر با د “ حا صل کر نے کےلئے امیدوار کو انتخا بی مہم کے نا م پر کروڑوں رو پے کی ر قم ادا کر نے لگے ہیں ۔ تفصیلا ت کے مطا بق شہر میں جہا ں 2018کے عا م انتخا با ت کی تیاریو ں عروج پر ہیں اور سیاسی جما عتو ں سے تعلق ر کھنے والے افرا د اپنے اپنے حلقوں میں بھر پور انتخا بی مہم چلا ر ہے ہیں وہی ذرا ئع کا دعو ی ٰہے کہ متعد د ایسے حلقوں کے امیدوار ہیں جنہیں شہر کے نا می گرا می بکیوں اور جوار یے اپنے اپنے حلقوں کے مبینہ طو ر پرسیا سی پا رٹی کے امیدوارو ں پر سیاسی آشیر با د حا صل کر نے کےلئے کرو ڑو ں رو پے کی ر قم انتخا بی مہم کے مدمیں انویسٹ کر ر ہے ہیں ، جبکہ کئی جواریو ں اور بکیو ں کی شہر میں کئی کئی سال ایس ایچ اوکے مزے لینے والے پو لیس افسرا ن نے بھی ان امیدوارو ں کے ساتھ معاملات طے کروار ہے ہیں۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ مذ کو ر ہ جواریوں اور بکیو ں میں سر فہرست حاجی ناصر مالک یاسر بروسٹ والے ہیں جو مبینہ طو ر پر اپنی تمام برانچیں پر جوا کرواتا ہے ۔ اسکے علاوہ بک میکروں کا مبینہ صدرنیئر،ٹاون شپ، ماڈل ٹاون اورگلبرگ ،بک میکروں کا مبینہ جنرل سیکرٹری اقبال عرف بالا، بک میکر پرویز خان عرف پی کے ڈیفنس ،باو¿ طارق مسلم ٹاون وغیرہ شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکو ر ہ بکیوں اور جواریوں نے پولیس کی مبینہ سرپرستی میں شہر کے پوش اور بارونق علاقوں میں جگہیں کرائے پر لیکر اور خرید کر کام شروع کر رکھا ہے۔ ان جگہوں پر صرف جواریوں کے کارخاص ہی رہتے ہیں کسی عام شخص کو اس جگہ پر جانے کی اجازت نہیں دی جاتی تاکہ پولیس اور اہل علاقہ کو یہ علم ہو کہ یہاں پر کوئی لوگ کرائے دار ہیں یہ علم نہ ہوسکے کہ یہاں پر میچ فکسنگ یا جواءکروایا جاتاہے۔بکیوں نے پکڑے جانے کے خوف سے اپنے گاہکوں کو ٹیلی فونک ریٹس فراہم کرنے کی سہولت فراہم کر رکھی ہے تاکہ ان کے پاس آنے کی بجائے ان لا ئن اکا نٹس کے ذر ےعے اور ٹیلی فون پر ہی میچ کو فکس کر دیا جائے۔ جبکہ بعض بڑے بکیوں اور جواریوں نے خوبرو لڑکیوں کی خدمات بھی حاصل کر لی ہیں جو گاہکوں کوکنگا ل کر کے بکیوں اور جواریوں سے اپنا حصہ وصول کرتی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکور ہ بکےو ں اور جوارےو ں نے ڈیفنس ،جوہر ٹاو¿ن ،گلبر گ اور اقبال ٹاو¿ ن سے جوہر ٹاو¿ن ،ہنجر وال ،ستوکتلہ،چوہنگ،شیرا کوٹ نواں کوٹ، ملت پارک،اقبال ٹاو¿ن، گلشن اقبال ،مسلم ٹاو¿ن ،ساندہ ،شاہدرہ ،شفیق آباد ،بادامی باغ ،نولکھا ،لوئرمال ،ٹبی سٹی، اسلام پورہ، نیوانارکلی، شادباغ، ڈیفنس اے، ڈیفنس بی، فیصل ٹاو¿ن، ماڈل ٹاو¿ن، گجر پورہ، مغلپورہ، قلعہ گجر سنگھ، گڑھی شاہو، ریس کورس، سول لائن،مزنگ، ہربنس پورہ، غازی آباد، شمالی چھاو¿نی، برکی، گلبرگ، غالب مارکیٹ، نصیر آباد اورفیکٹری ایریاتھانوں کی حدود میں بکیوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔

ورلڈ کپ 2019 ون ڈے کیریئرکا آخری ایونٹ،شعیب

لاہور(آئی این پی )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2019 میرے ون ڈے کیریئر کا آخری ایونٹ ہوگا ، کیریئر کی آخری خواہش ورلڈ کپ جیتنا ہے ، ورلڈ کپ تک کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، ٹیسٹ کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر افسوس نہیں، ٹیسٹ ٹیم کو ابھی مزید وقت دینا ہوگا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ 2019میرے ون ڈے کیریئر کا آخری ایونٹ ہوگا، ورلڈ کپ تک ون ڈے کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، کیریئر کا آخری ورلڈ کپ جیتنا خواہش ہے، میگا ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر افسوس نہیں، ٹیسٹ ٹیم کو ابھی مزید وقت دینا ہوگا، اگلے ایک دو سال میں بہتری ہو سکتی ہے، نئے لڑکے مستقل پرفارم کررہے ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ سینئر اگر جونیئر کو نہیں سکھاتا تو اسے ٹیم میں نہیں ہونا چاہیے کیونکہ سینئرز کی سپورٹ کے بغیر جونیئرز پرفارم نہیں کر سکتے، کھلاڑیوں میں کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت ہے، ہم چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ ٹی 20تو جیت چکے ہیں ۔، ٹیسٹ ٹیم میں نوجوان مسلسل پرفارمنس دے رہے ہیں ، کھلاڑیوں کو امید ہے کہ وہ کوئی بھی ایونٹ جیت سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فٹبال ورلڈ کپ میں برازیل کو سپورٹ کر رہا ہوں، انجری ٹائم میں ان کے گول پر بہت خوشی ہوئی، اگر گول نہ ہوتا تو میں ڈپریشن کا شکار ہو جاتا۔

فیفاورلڈ کپ،میزبان روس یوروگوئے کے ہاتھوں پٹ گیا

سمارا(نیوزایجنسیاں)فٹ بال ورلڈ کے گروپ اے کے میچ میں یوروگوائے نے یک طرفہ مقابلے کے بعد روس کو 0-3 سے شکست دے دی۔یوروگوائے نے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ میزبان روس دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔یوروگوائے کی جانب سے لوئس سواریز نے کھیل شروع ہونے کے 10 منٹ بعد فری کک پر پہلا گول اسکور کیا۔بعدازاں روس کے ڈینس چیری شیو نے اپنے ہی جال میں گیند کو پھینک کر یوروگوائے کی سبقت دوگنی کردی۔36ویں منٹ میں روسی کھلاڑی آئگر سمولنیکو کو دوسرے یلو کارڈ پر ریفری نے گراو¿نڈ بدر کردیا۔یوروگوائے کے ایڈنسن کوانی نے میچ کے اختتام پر اپنی ٹیم کے لیے تیسرا گول اسکور کرکے جیت یقینی بنادی۔ ایک اور میچ میں سعودی عرب نے مصر کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔یہ سعودی عرب کی میگا ایونٹ میں24سال بعدپہلی کامیابی ہے۔پری کوارٹرفائنل میں یوروگوئے کی ٹیم30جون کو سوچی کے فشٹ سٹیڈیم میں ایکشن میں نظرآئے گی۔میزبان روس کامیچ یکم جولائی کو ماسکو کے لزنیکی سٹیڈیم میں ہوگا۔ایک ماہ تک جاری رہنے والے میگا ایونٹ میں 32 ٹاپ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنھیں 8 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ گروپ اے میں میزبان روس، سعودی عرب، مصر اور یوروگوئے شامل ہیں، گروپ بی میں پرتگال، سپین، مراکش اور ایران شامل ہیںِ، گروپ سی میں فرانس، آسٹریلیا، پیرو اور ڈنمارک شامل ہیں، گروپ ڈی میں ارجنٹائن، آئس لینڈ، کروشیا اور نائیجریا شامل ہی، گروپ ای میں برازیل، سوئٹزرلینڈ، کوسٹاریکا اور سربیا شامل ہیں، گروپ ایف میں دفاعی چیمپئن جرمنی، میکسیکو، سویڈن اور کوریا شامل ہیں، گروپ جی میں بیلجیئم، پانامہ، تیونس اور انگلینڈ شامل ہیں جبکہ گروپ ایچ میں پولینڈ، سینیگال، کولمبیا اور جاپان شامل ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹربننازندگی کابہترین لمحہ: عثمان صلاح الدین ، چاہتا ہوں پاکستان کیلئے کم از کم 100ٹیسٹ کھیلوں ، عمدہ پرفارمنس کاتسلسل برقراررکھتے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرونگا ، چینل ۵ کے پروگرام گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیسٹ کرکٹر عثمان صلاح الدین نے کہا ہے کہ میں شکر اداکرتا ہوں کہ میں ایک ٹیسٹ کرکٹر بنا، میں چاہتا ہوں پاکستان کیلئے کم از کم 100ٹیسٹ میچ کھیلوں، چینل ۵ کے پروگرام ”گگلی“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابر اعظم زخمی ہوئے تو کوچ نے مجھے کھیلے کو کہا جس پر میں بے حد خوش ہوا ، میں نے ٹیم میں آنے کیلئے بہت کوشش کی تھی، مجھے اپنا خواب پورا ہوتا نظر آرہا تھا، جب پہلی مرتبہ گراو¿نڈ میں آنے لگا تو میرے جذبات بہت عروج پر تے ، کافی دباو¿ بھی تھالیکن میں نے دباو¿ کا سامنا کیا اور پرعزم رہا اور اپنے اعتماد کو بحال رکھا۔کوشش ہے اپنی عمدہ پرفارمنس کاتسلسل برقراررکھتے ہوئے ٹیم کامستقل حصہ بنوں۔

 

ون ڈے رینکنگ،بابر دوسری پوزیشن پر قابض

لاہور(آئی این پی)نئی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ کیخلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کو شرمناک شکست کا فائدہ پاکستان کو مل گیا ، قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز بابر اعظم اور فاسٹ بالر حسن علی کو بھی بڑی ترقی مل گئی ۔پاکستان کے بابر اعظم 2درجے ترقی پاکر بلے بازوں کی رینکنگ میں دوسرے نمبر جبکہ باﺅلنگ رینکنگ میںحسن علی ایک درجے ترقی پاکر تیسرے نمبرپر آگئے ہیں،برطانوی اوپنر جونی بیئر سٹو 4درجے ترقی کرکے 11ویں نمبر پر آئے ہیں ،کینگروز کیخلاف سیریز میں275رنز بنانے والے جوز بٹلر 2درجے ترقی کے ساتھ 16ویں نمبر پر پہنچ گئے ،جیسن روئے نے بھی 3سیڑھیاں پھلانگ کر 20ویں پوزیشن پر آگئے۔ایلکس ہیلز23سے 22اور کپتان این مورگن25سے24ترقی پانے والے دیگر برطانوی بلے باز ہیں،،آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ انگلینڈ کے خلاف194رنز سکور کرکے 22ویں سے19ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ آسٹریلیا کیخلاف ون ڈ ے سیریز میں 12،12وکٹیں لینے والے برطانوی سپن بالرز معین علی اور عادل رشید کو نئی رینکنگ میں ترقی ملی ہے ، لیگ سپنر عادل رشید 3درجے ترقی پاکر8ویں پوزیشن پر پہنچے ہیںجب کہ معین علی 13سیڑھیاں چڑھ کر 12ویں نمبر پر آگئے ہیں ۔دوسر ی طرف انگلینڈ کیخلاف سیریز میں وائٹ واش شکست کے بعد آسٹریلین ٹیم کو 4پوائنٹس کو کٹوتی کا سامنا کرنا پڑا اور اب کینگروز 100پوائنٹس کے ساتھ پاکستان (102) سے نیچے چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔رینکنگ میں انگلینڈ (126) پہلے، ، بھارت (122)دوسرے ،جنوبی افریقہ(113)تیسرے،نیوزی لینڈ(112) چوتھے،، بنگلہ دیش(93)ساتویں، سری لنکا (77) آٹھویں ، ویسٹ انڈیز(69)نویںاور افغانستان(63)دسویں نمبر پر موجود ہیں۔بلے بازوں کی رینکنگ میں ویرات کوہلی کا پہلا نمبر ہے جبکہ پاکستان کے بابر اعظم 2درجے ترقی پاکر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں ،آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر تیسرے، روہت شرما چوتھے،،روس ٹیلر پانچویں ،جوروٹ چھٹے،کوئنٹن ڈی کوک ساتویں،فاف ڈوپلیسی آٹھویں،کین ولیمسن نوویں اور شیکھر دھون دسویں نمبر پر موجود ہیں ۔بالر ز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ کا پہلا نمبر ہے ،،افغانستان کے راشد خان دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے حسن علی ایک درجے ترقی پاکر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، آل رانڈرز کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے جب کہ پاکستان کے محمد حفیظ دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔