تازہ تر ین

مندھانہ نے آئی سی سی ویمنز ایوارڈز میلہ لوٹ لیا

دبئی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2018ءکے اختتام پر ویمنز کھلاڑیوں کیلئے ایوارڈز کا اعلان کر دیا، بھارت کی سمریتی مندھانہ کرکٹر آف دی ایئر اور ون ڈے پلیئر آف دی ایئر ایوارڈز لے اڑیں، وہ 11 برس بعد آئی سی سی ایوارڈ جیتنے والی پہلی بھارتی کھلاڑی ہیں، آخری مرتبہ 2007ءمیں بھارت کی فاسٹ باﺅلر جھولن گوسوامی نے آئی سی سی ایوارڈ جیتا تھا، ایلیسا ہیلی ٹی ٹونٹی اور سوفی ایکلیسٹون ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر قرار پائیں۔ آئی سی سی نے یکم جنوری 2018ءسے 31 دسمبر 2018ءکے دوران ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ویمنز کھلاڑیوں کیلئے سالانہ ایوارڈز کا اعلان کر دیا جس کے تحت ٹاپ آرڈر بھارتی بلے باز سمریتی مندھانہ کرکٹر آف دی ایئر اور ون ڈے پلیئر آف دی ایئر ایوارز جیتنے میں کامیاب رہیں، آسٹریلوی وکٹ کیپر ایلیسا ہیلی نے ٹی ٹونٹی پلیئر آف دی ایئر جبکہ انگلینڈ کی انڈر 19 کرکٹر سوفی ایکلیسٹون نے ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر ایوارڈز اپنے نام کئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain