تازہ تر ین

ہاکی کیمپ ،پہلے ہی روز7پلیئرزفٹنس ٹیسٹ میں فیل

لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں پرولیگ کے کیمپ کا آغاز ہوگیا اور پہلے روز سات کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ میں ہی فیل ہوگئے۔ٹیم مینجمنٹ نے ہفتے کو صبح کے سیشن میں تمام کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے جس کے دوران 7 کھلاڑی مطلوبہ معیار پر پورا نہ اتر سکے۔ چند لڑکوں کی فٹنس متاثر کن رہی تاہم اکثریت کو فٹنس میں بہتری لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں پرو ہاکی لیگ کے لیے قومی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیا ہے، کیمپ میں 50 سے زیادہ کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ کیمپ میں دو کھلاڑیوں علی شان اور توثیق ارشد نے رپورٹ نہیں کی۔ دونوں کھلاڑی نجی مصروفیات کے باعث چند روز بعد کیمپ جوائن کریں گے۔ اس کے علاوہ قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور منیجر سعید خان پیر کو کیمپ جوائن کریں گے۔ہیڈ کوچ اور قائم مقام سیکرٹری ایاز محمود کی موجودگی میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ان کی تعداد کو کم کرنے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرکے پچیس کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ قومی ٹیم 24 جنوری کو ارجنٹائن کی اڑان بھرے گی جہاں ایونٹ کا پہلا میچ 2 فروری کو ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain