تازہ تر ین

پاکستان فٹبال فیڈریشن پر پھرپابندی لگنے کاخطرہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) عالمی سطح پر پاکستان فٹبال کو ایک بار پھر پنکچر کرنے کی مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ایشین فٹبال کی نفیڈریشن کی جانب سے فیصل صالح حیات کو مارچ 2020 تک صدر تسلیم کرنے کے فیصلے کے بعد جوابی کارروائی میں نو منتخب قیادت نے فیصل صالح حیات کے ساتھ کام کرنے والے سیکرٹری احمد یار لودھی کو فارغ کردیاہے۔ نو منتخب پی ایف ایف کے صدر اشفاق حسین نے قائم مقام جنرل سیکرٹری کی ذمہ داریاں شرافت حسین کو سونپ دی ہیں۔ نئے عہدیداروں نے لاہور کے فیفا فٹبال ہاس کا چارج لینے کے بعد اب پیر کو قرآن خوانی کروانے کا اعلان کیا ہے۔دوسری طرف فیصل صالح حیات نے گزشتہ روز ابوظہبی میں ہونے والے ایشین فٹبال فیڈریشن کے اجلاس میں بطور صدر پی ایف ایف شرکت کی۔ اجلاس میں ایشین فٹبال فیڈریشن نے نئی آنے والی باڈی کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے فیصل صالح حیات کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے الیکشن عدالتی حکم پر ہوئے ہیں جن کو اے ایف سی نے تھرڈ پارٹی مداخلت قرار دیا ہے۔ فیفا رولز کی خلاف ورزی پر ایک بار پاکستان فٹبال پر پابندی کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain