تازہ تر ین

پروٹیز کو کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ جیتنے کیلئے 41رنز کا ہدف

کیپ ٹاﺅن(ندیم شبیر سے ) جنوبی افریقہ کو کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ اورسیریزمیں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کےلئے 41رنزکاہدف مل گیا۔کھیل کے تیسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 294 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔دوسری اننگز میں گرین کیپس کے بلے بازوں نے نسبتا بہتر بلے بازی کرتے ہوئے اننگز کی شکست کو ٹال دیا، اسد شفیق 88، بابر اعظم 72 اور شان مسعود 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ان کے علاوہ کوئی بیٹسمین جم کر بیٹنگ نہ کرسکا، امام الحق اور اظہر علی نے 6، 6 جب کہ فخر زمان 7، سرفراز احمد 6، محمد عامر صفر اور یاسر شاہ 5، شاہین آفریدی نے 14 رنز بنائے، محمد عباس 10 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے۔تیسرے روز جنوبی افریقی ٹیم 431رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ، پاکستان کے لیے شاہین آفریدی اور محمد عامر نے 4،4اور عباس اور شان مسعود نے ایک ، ایک وکٹ لی۔ ہفتہ کو کیپ ٹا ﺅ ن ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ کی آخری4وکٹیں سکور میں49رنز کا اضافہ کرکے پوویلین لوٹ گئیں۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز امام الحق اور شان مسعود نے کیا لیکن امام الحق ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 6 رنز بنا کر ڈیل اسٹین کی گیند پر آٹ ہو گئے۔امام الحق کی طرح آﺅٹ آف فارم اظہر علی بھی 13 گیندوں پر 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔تیسری وکٹ کے لیے شان مسعود اور اسد شفیق کے درمیان 132 رنز کی شراکت نے جنوبی افریقا کی برتری کو ختم کرنے میں پاکستان کی کچھ مدد کی۔شان مسعود 159 کے مجموعی اسکور پر 61 رنز بنا کر ڈیل اسٹین کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے آٹ ہو گئے۔اپنے پارٹنر کے آٹ ہونے کے بعد اسد شفیق بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے اور 88 رنز بنا کر فلینڈر کا شکار بن گئے۔اوپر کی پوزیشن پر مسلسل ناکام ہونے والے فخر زمان کو چھٹے نمبر پر کھلانے کا تجربہ کیا گیا جو ناکام ثابت ہوا اور فخر زمان انتہائی غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ربادا کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آٹ ہو گئے۔سرفراز احمد، محمد عامر اور یاسر شاہ کی وکٹیں جلد گرنے کے بعد بابر اعظم بھی 72 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain