Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اہلیہ نے آج تک میرے لیے چائے کا ایک کپ نہیں بنایا، انوپم کھیر
    • مومنہ اقبال کے ثاقب چدھڑ کی اہلیہ سے تعلق کی حقیقت سامنے آ گئی
    • ایران نے افزودہ یورینیم سے متعلق دوٹوک جواب دیدیا
    • ٹرمپ کا ناکہ بندی کھولنے اور معاہدے کے نکات طے پانے کا اعلان؛ ایران کا ردعمل بھی آگیا
    • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
    • کراچی کے قریب کھلے سمندر حادثہ، 2 جہاز ٹکرا گئے
    • حمل کی مسلسل نگرانی کرنے والا الٹراساؤنڈ پیچ متعارف، جسے پہنا بھی جاسکتا ہے
    • گوشت کھانے والوں اور لمبی عمر کے درمیان تعلق پر نئی تحقیق، ماہرین بھی حیران
    • علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، برطانوی اخبار کا دعویٰ
    • وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کےلیے تیار، اہم خدوخال سامنے آگئے
    • بھارت کے 15 سالہ کرکٹر ویبھوو سوریا ونشی نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا
    • کیا پاکستان کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے؟
    • پٹرول کی قیمتوں میں 20 روپے فی لٹر سے زائد کمی کا امکان
    • پٹرول اور ڈیزل کتنا سستا ہو رہا ہے؟ عوام کیلیے بڑی خوشخبری آ گئی
    • بابراعظم اور شوبز اسٹارز کا عید پر دلکش انداز سوشل میڈیا پر وائرل
    • حب؛ تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، 3دوست جاں بحق
    • امریکی انتظامیہ ٹرمپ کی تصویر والا 250 ڈالر کا نوٹ لانے کی کوششیں کرنے لگی: امریکی اخبار
    • رومانیہ میں ڈرون گرنے کے بعد نیٹو ممالک نے روس پر تنقید کی۔
    • بھارت :انتہاپسند ہندؤوں کا مسلمانوں کوعیدکی نماز کیلئے عوامی مقامات دینے سے انکار، اجتماعات کیخلاف دھمکیاں
    • کرن جوہر نے شاہ رخ خان،کرینہ سمیت کئی بالی وڈ شخصیات کو ان فالو کردیا، وجہ کیا بتائی؟
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فیس کم کرنے کے عدالتی حکم کے بعد سہولیات کم کرنے والے اسکولوں کی رپورٹ طلب

    By Daily Khabrainجنوری 10, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے فیس کم کرنے کے فیصلے کے بعد نجی اسکولوں کی جانب سے اپنی سہولیات کم کرنے کے معاملات سامنے ا?نے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔عدالت نے لا اینڈ جسٹس کمیشن کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ نجی اسکولوں کی جانب سے رد عمل کے نتیجے میں سامنے ا?نے والے اقدامات کی رپورٹ مرتب کرکے پیش کرے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پرائیویٹ اسکولوں میں اضافی فیسوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران سیکریٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ نجی اسکولوں نے دسمبر میں فیس کرنے سے متعلق عدالتی فیصلے کے بعد اسکولوں میں سہولیات میں کمی کرنا شروع کردی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مختلف اسکولوں کی انتظامیہ نے کچھ اساتذہ کو بھی ملازمت سے فارغ کردیا ہے۔اس موقع پر چیف جسٹس نے سیکریٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ عدالتی حکم پر ردِ عمل کے طور پر اقدامات اٹھانے والے اسکولوں کی رپورٹ مرتب کرکے عدالت میں پیش کریں۔سماعت کے دوران سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی نے عدالت کو بتایا کہ بیکن ہاو¿س اسکول سسٹم کے زیرِ انتظام چلنے والے اسکولوں نے اپنے بچوں کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کرنا شروع کردیا۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ان کے اپنے بچوں کے ساتھ بھی اسکول میں برا برتاو¿ کیا جارہا ہے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ اسکولوں کی جانب سے یہ ردِ عمل فیسوں میں کٹوتی کے فیصلے کے بعد سامنے آئے ہیں، یہ پڑھے لکھے لوگوں کی جانب سے سپریم کورٹ کے حکم کی عزت ہے۔یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے نجی اسکولوں کو گرمیوں کی تعطیلات کی فیس لینے سے روک دیالا اینڈ جسٹس کمیشن کے سیکریٹری عبدالرحیم نے عدالت کو چند ایسے اقدامات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایک اسکول نے کہا ہے کہ ہم ایک ہزار روپے فیس کم کردیں گے لیکن اسکول میں قرآن شریف کی تعلیم بند کردی جائے گی جبکہ ایک اور اسکول نے والدین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو ‘کو ایجوکیشن’ اسکول میں پڑھالیں۔سیکریٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ اسلام آباد کے ایک اسکول نے والدین کو نوٹس جاری کیا اور انہیں کہا کہ ‘سپریم کورٹ کے منصفانہ فیصلے کے بعد اسکول انتظامیہ معیار کم کرنے پر مجبور ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے مذکورہ اسکول کے مالک کو عدالت میں طلب کیا گیا تو اسلام آباد پولیس کے حکام نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ اسکول بند کیا جاچکا ہے۔پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر زعفران الٰہی عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے بتایا کہ اگر اسکولوں نے عدالتی حکم پر ایک ماہ کی بھی فیس واپس کی تو وہ اسکول بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ اگر آپ کو اسکول بند کرنا ہے تو کردیں، میں دیکھتا ہوں کہ کیسے اسکول بند ہوتے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ اربوں روپے اسکولوں سے کما رہے ہیں۔سیکریٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ ان اسکولوں میں سے کئی اسکول ایسے بھی ہیں جنہوں نے بیان دیا تھا کہ انہوں نے ایک گیراج سے اسکول شروع کیا تھا۔عدالت نے ایک مرتبہ پھر حکم جاری کیا کہ 5 ہزار سے زائد فیس وصولی پر 20 فیصد کمی کرنا ہوگی اور اس حکم نامے کا اطلاق پورے ملک کے نجی اسکولوں پر ہوگا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ حکومت تعلیمی اداروں کی کمی کو پورا نہیں کر پائی جس کی وجہ سے سرکاری اسکولوں کی جگہ پرائیویٹ اسکولوں نے لے لی اور سرکاری اسکولوں کو ناکام کردیا۔اس موقع پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ پڑھا لکھا پنجاب اور دیگر بس صرف نعرے تھے۔سماعت کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی آڈٹ ٹیم کے رکن بھی عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ پرائیویٹ اسکولوں نے ایک ارب 20 کروڑ روپے کا ٹیکس ادا کر دیا ہے جبکہ 7 کے خلاف ایکشن لیا جاچکا ہے.ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ اسکولوں نے ایف بی آر کی کارروائی سے بچنے کے لیے حکم امتناع بھی لیا ہوا ہے.چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا پہلے کبھی اس کی نشاندہی کی گئی تھی، کیا ایف بی آر سورہا تھا؟چیف جسٹس نے ایف بی آر حکام سے ان دستاویزات کو پیش کرنے کا کہا جس کے مطابق لاہور گرامر اسکول کی ڈائریکٹر 85 لاکھ روپے تنخوا لے رہی ہیں۔اس دوران سیکریٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ ایک ڈائریکٹر کی سالانہ تنخواہ 12 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے.اس کے علاوہ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایک ڈائریکٹر ساڑھے 10 کروڑ روپے سالانہ تنخواہ لے رہی ہیں.چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ ہیں وہ غریب لوگ جو بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں.دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پرائیویٹ اسکولوں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے مضبوط ریگولیٹر چاہیے، یہاں مسئلہ یہ ہے کہ ریگولیٹر بھی مل جاتے ہیں.عدالتی معاون فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ پرائیویٹ اسکول خود کو ریگولیٹ کروانا ہی نہیں چاہتے جبکہ کہتے ہیں کہ عدالت تجاوز کر رہی ہے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے فیصل صدیقی نے بتایا کہ اگر انتظامیہ اپنا کردار ادا نہیں کرے گی تو عدالت کرے گی۔پیکن ہاو¿س اسکول سسٹم کے وکیل شاہد حامد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہر ضلع میں اسکولوں کو ریگولیٹ کرنے کی اتھارٹی ہونی چاہیے۔چیف جسٹس نے کیس کی آخری سماعت کے بعد عملدرآمد بینچ بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    کراچی کے قریب کھلے سمندر حادثہ، 2 جہاز ٹکرا گئے

    وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کےلیے تیار، اہم خدوخال سامنے آگئے

    پٹرول کی قیمتوں میں 20 روپے فی لٹر سے زائد کمی کا امکان

    تازہ ترین

    کراچی کے قریب کھلے سمندر حادثہ، 2 جہاز ٹکرا گئے

    وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کےلیے تیار، اہم خدوخال سامنے آگئے

    پٹرول اور ڈیزل کتنا سستا ہو رہا ہے؟ عوام کیلیے بڑی خوشخبری آ گئی

    حب؛ تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، 3دوست جاں بحق

    بھارت :انتہاپسند ہندؤوں کا مسلمانوں کوعیدکی نماز کیلئے عوامی مقامات دینے سے انکار، اجتماعات کیخلاف دھمکیاں

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.