تازہ تر ین

خاتون ڈی پی او پا کپتن کی دست شفقت رکھنے والے معمر شہری سے بدتمیزی،وزیراعلیٰ کانوٹس

لاہور: (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معمر شہری کو لاک اپ کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔گزشتہ روز ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود کھلی کچہری میں شریک تھیں اس موقع پر 70 سالہ انجمن تاجران کے صدر صوفی محمد رشید نے خاتون پولیس افسر کے سر پر دست شفقت رکھنا چاہا جو انہیں ناگوار گزرا اور انہوں نے معمر شخص کو کھری کھری سنا دیں۔
پولیس نے معمر شخص کو پکڑ کر تھانے میں بند کردیا اور ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آج معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے واقعےکی رپورٹ طلب کرتے ہوئے جامع تحقیقات کر کے 48 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔یاد رہے کہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوچکی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود نے معمر شخص کو کہا میں نے صرف تمہاری عمر کا لحاظ کیا ہے۔ڈی پی او کے ناروا رویے پر تاجروں کی جانب سے احتجاج کیا گیا جس کے بعد مذاکرات کے بعد بزرگ تاجر رہنما کو چھوڑ دیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain