تازہ تر ین

نواز شریف کی صحت بالکل ٹھیک، قومی مجرم کی حفاظت کی جا رہی ہے: فیاض چوہان

لاہور (وقائع نگار) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ن لیگ کی جانب سے نواز شریف کی صحت کے حوالے پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، جمعرات کو مریم نواز نے نواز شریف کے معالج کے ساتھ ملاقات کی،ہفتے کو جیل ڈاکٹر نے بھی نواز شریف کا معائنہ کیا،نوا ز شریف بالکل ٹھیک اور ہٹے کٹے ہیں، قومی مجرم کی پوری دیکھ بھال کی جارہی ہے،جیسے قومی نوادرات کی حفاظت کی جاتی ہے اسی طرح نواز شریف قومی مجرم ہیں اسکی دیکھ بھال کی جا رہی ہے ،نواز شریف کی علالت کے حوالے سے مکمل طور پر بے بنیادپروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت نے پاکستان تحریک انصاف کے علما ونگ کے زیر اہتمام منعقدہ پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی خزانہ لوٹنے والے کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔ن لیگ کی طرف سے محض پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف علیل ہیں۔ ملکی خزانے کی لوٹ مار کرنے والے کو کچھ نہیں ہوتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو خراج تحسین پیش کروں گا جنہوں نے ریاست مدینہ کی بات کی تو لوگوں کے دلوں میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔اسلامی نظام سیاست میں دو چیزوں کی ہرگز گنجائش نہیں ہے ایک موروثیت کی دوسری کرپشن کی۔مولانا فضل الرحمن صاحب نے پورے خاندان کو ایم این اے بنوایا تھا وہ کس منہ سے عمران خان پر تنقید کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہی ہے جس نے گستاخانہ خاکوں پر پہلی دفعہ یورپ پر دباو ڈالا۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے بے سہارا افراد کے لیے شیلٹر ہوم کا منصوبہ شروع کیا۔پی ٹی آی حکومت کا ہی امتیاز ہے قومی لباس پہن کر دنیا کے دورے کیے ہیں۔ گزشتہ حکمران سر ی پائے کھا کھا کر چھتیس انچ کے گلے میں قومی لباس کو پہننا گوارا نہیں کرتے تھے وہ کس منہ سے اسلام اور دین کی بات کرتے ہیں۔ صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب میں نئی اور سریلی آواز کی تلاش کے لیے وائس آف پنجاب کے نام سے نیا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا جارہا ہے جسکے ذریعے ایسے باصلاحیت سنگرز کو منظرعام پر لاکر انکے ٹیلنٹ کو اجاگر کیا جائے گا جو مواقع نہ ملنے کی وجہ سے گمنامی میں ہی گم رہتے ہیں،میں اکثر واٹس ایپ اور سوشل میڈیا پہ گمنام سنگرز کی سریلی آوازیں سنتا تھا جنہیں اپ لوڈ کرنے والے بلاشبہ زبردست اور باصلاحیت فنکار ہونگے مگر مواقع نہ ملنے کی وجہ سے انکی آواز دنیا تک نہیں پہنچتی تھی یوں بہترین ٹیلنٹس مناسب نمائندگی اور موقعوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے سوشل میڈیا تک ہی محدود رہ جاتے تھے، اسی وجہ سے پنجاب بلکہ ملکی تاریخ کا ایک ایسا پروگرام شروع کیا جارہا ہے جس کے باعث اب اس طرح کا ٹیلنٹ ضائع نہیں ہوگا بلکہ اسے جلِا ملے گی اور سہی معنوں میں یہ پروگرام وہ جوہری ثابت ہوگا جو اصل ہیرے کو سامنے لائے گا۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے الحمرا میں وائس آف پنجاب کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ہر ریجن سے پانچ پانچ امیدوار گرینڈ فینالے کے کیے منتخب کئے جائیں گے حتمی مراحل کے لئے مقابلے یعنی گرینڈ فینالے کا انعقاد لاہور میں ہو گا۔ پروگرام پی ٹی وی ٹیلی کاسٹ کرے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain