تازہ تر ین

کیا سونے سے کچھ دیر پہلے خوراک کھانا نقصان دہ؟

لاہور (ویب ڈیسک ) کہا جاتا ہے کہ رات کا کھانا سونے سے کم از کم 2 گھنٹے پہلے کھا لینا چاہئے تاکہ مختلف مسائل سے بچ سکیں۔مگر یہ عادت اتنی بھی بری نہیں جتنی تصور کی جاتی ہے۔یہ دعویٰ ایک جاپانی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔طبی ماہرین عرصے سے مشورہ دے رہے ہیں کہ سونے کے لیے بستر پر لیٹنے سے کم از کم 2 گھنٹے قبل کھانا کھالینا چاہئے تاکہ بلڈشوگر لیول مستحکم ہوسکے۔مگر جاپانی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ رات کے کھانے اور سونے کے وقت میں اس وقفے سے طویل المعیاد بنیادوں پر بلڈ شوگر لیول پر کوئی نمایاں فرق دیکھنے میں نہیں آتا۔

اوکایاما یونیورسٹی کی اس تحقیق میں ڈیڑھ ہزار صحت مند افراد کے سونے اور کھانے کے اوقات کا جائزہ 3 سال تک لیا گیا اور اس دوران مسلسل بلڈ ٹیسٹ بھی لیے گئے۔

تحقیق میں شامل بیشتر افراد عموماً رات کا کھانا سونے سے 2 گھنٹے قبل کھالیتے تھے مگر 16 فیصد مردوں اور 8 فیصد خواتین میں یہ وقفہ کافی کم تھا۔

جب محققین نے خون کے نمونوں کا تجزیہ کیا تو انہوں نے دریافت کیا کہ کھانے اور سونے کے وقت سے طویل المعیاد بنیادوں پر بلڈ شوگر لیول پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ان کا کہنا تھا کہ جسمانی وزن، بلڈ پریشر، ورزش، تمباکو نوشی وغیرہ بلڈ شوگر پر کھانے اور سونے کے وقت میں وقفے سے بہت زیادہ اثرات مرتب کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : رات دیر سے کھانا صحت کے لیے نقصان دہ

محققین نے بتایا کہ عام خیال کے برعکس تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ دن کی آخری غذا اور سونے کے وقت کا بلڈشوگر لیول پر کوئی نمایاں اثر مرتب نہیں ہوتا۔

ان کے بقول اس کی بجائے لوگوں کو صحت بخش غذا، مناسب نیند، تمباکو نوشی سے گریز اور جسمانی وزن کو کنٹرول جیسے عناصر پر توجہ دینی چاہئے جو کہ ذیابیطس سے بچانے میں زیادہ مدد دیتے ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے بی ایم جے نیوٹریشن، پریونیشن اینڈ ہیلتھ جرنل میں شائع ہوئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain