تازہ تر ین

ہندوستان ٹائمز کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق خبر بے بنیاد ہے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی ہم منصب سے رابطے کی کبھی کوئی کوشش نہیں کی جب کہ اس حوالے سے ہندوستان ٹائمز کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف مسلسل جھوٹا پروپیگنڈا جاری ہے اور ہندوستان ٹائمز کی پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق ایک اور جھوٹی خبر سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف نے بھارتی ہم منصب سے بات چیت کے لیے رابطے کی کوشش کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ہندوستان ٹائمز کی خبر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی ہم منصب سے رابطے کی کبھی کوئی کوشش نہیں کی اور نہ ہی دونوں آرمی چیفس نے کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں اکٹھے نوکری کی۔ترجمان پاک فوج نے مزید کہا ہے کہ ہندوستان ٹائمز کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حوالے سے خبر غلط ہے، دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا اختیار صرف حکومتوں کو حاصل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain