تازہ تر ین

سرفرازکوکپتانی سے فارغ کردیناچاہیے،طاہرشاہ پلیئرز کی پوری توجہ صرف کھیل کی ہی جانب ہونی چاہئے،راجہ اسدعلی کی گگلی میں گفتگو

لاہو ر(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ سرفراز پر کرکٹ بورڈ ساری عمر کی پابندی لگائے۔۔چینل فائیوکے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہمیں پہلے بھی بارہا کہہ چکا ان کو کپتانی سے فارغ کر دینا چاہئے۔سپورٹس صحافی مرزا اقبال بیگ نے کہا کہ سرفراز نے جو کیا ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا وہ سمجھے شاید میں اردو میں کہہ رہا کوئی اور نہ سمجھے لیکن انہوں نے معاملے کی سنگینی کا اندازہ نہیں کیا آئی سی سی نے کہا ہے کہ اس معاملے پر بالکل درگزر سے کام نہیں لیا جائے گا۔آصف باجوہ جب ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری بنے تھے تو انہوں نے خواجہ آصف کی الیکشن مہم بھی چلائی تھی ہاکی میں سیاست آنے سے کھیل متاثر ہوا۔سپورٹس صحافی راجہ اسد علی نے کہا ہے کہ جو کھلاڑی کوچ کی جائز بات سننے کے بجائے برا مانتے ہیں یا اپنی توہین سمجھتے ہیں ان کی اخلاقی ٹریننگ کی ضرورت ہے تاکہ جگ ہنسائی نہ ہو۔ ہر ایک کی عزت نفس ہوتی ہے۔میرے خیال میں کھلاڑیوں کی پوری توجہ صرف کھیل کی جانب ہونی چاہئے۔سرفراز کی حرکت ناقابل برداشت ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain