تازہ تر ین

پاکستان نے جنوبی افریقا کو چوتھے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی

جوہانسبرگ( ویب ڈیسک )پاکستان نے جنوبی افریقا کو چوتھے ایک روزہ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچز کی سیریز 2-2 سے برابر کردی۔جوہانسبرگ میں بریسٹ کینسر کی آگاہی کے سلسلے میں گلابی وردی میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم 41 اوورز میں 164 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئی جب کہ پاکستان نے ہدف باآسانی 31.3 اوورز میں حاصل کیا۔ہدف کے تعاقب میں امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا پراعتماد انداز میں آغاز کیا اور پہلی وکٹ پر 70 رنز کی شراکت قائم کی تو فخر 44 رنز بنا کر عمران طاہر کا شکار بن گئے۔فخر زمان نے اپنی اننگز میں 7 چوکے لگائے، دوسری وکٹ پر امام الحق اور بابر اعظم نے جنوبی افریقی بولروں کی ایک نہ چلنے دی اور گراو¿نڈ کے چاروں اطراف شاندار اسٹروکس کھیلے۔میچ جیتنے کے لیے قومی ٹیم کو صرف ایک رن درکار تھا کہ امام الحق بڑا اسٹروک کھیلنے کی کوشش میں وکٹ کے پیچھے کیچ آو¿ٹ ہوئے، انہوں نے 91 گیندوں پر ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ بابر اعظم 41 رنز کے ساتھ ناٹ آو¿ٹ رہے۔نسل پرستانہ جملوں پر کپتان سرفراز احمد پر 4 میچز کی پابندی اس سے قبل پاکستان ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو جنوبی افریقی بلے بازوں نے مایوس کن انداز میں آغاز کیا لیکن کپتان فاف ڈوپلیسی اور ہاشم آملہ کی زبردست شراکت نے ٹیم کو سہارا دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain