تازہ تر ین

شعیب کی کپتانی سے ٹیم میں نیاجذبہ نظرآیا،طاہرشاہ سرفرازمیں فیصلہ سازی کافقدان،شعیب کی کپتانی پرٹیم جیتی،وسیم خان کی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ ٹیم میں شامل کئے گئے رضوان نے بہترین وکٹ کیپنگ کی وہ انتہائی چست اور چاک و چوبند نظر آ رہے تھے۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شعیب ملک کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو ان کی ہوم گراﺅنڈ پر ناکوں چنے چبوا دیے۔شعیب ملک کو پہلے اس لئے ہٹایا گیا تھا کیو نکہ پاکستان میں لابی سسٹم ہے۔ سرفراز کی نسبت شعیب کی کپتانی میں ٹیم میں ایک نیا جذبہ نظر آیا۔سابق فرسٹ کلاس کرکٹر وسیم خان نے کہا کہ ہم پہلے بھی کہتے تھے کپتان سرفراز احمد کو تبدیل کیا جائے کیونکہ ان میں فیصلہ سازی کی صلاحیت نہیں۔سرفراز کی جگہ شعیب کو کپتان بنانے سے ٹیم میچ جیتی۔میرے خیال میں اگلے میچ میں شاہین شاہ آفریدی کو کھلانا چاہئے۔اس کے علاوہ ایک نئے فاسٹ باﺅلر کی بھی ضرورت ہے کیونکہ محمد عامر کی باﺅلنگ میں پہلے والی جان نہیں رہی۔انہوں نے کہا کہ باہر کے ممالک میں سفارش نہیں کھلاڑی کی پرفارمنس دیکھی جاتی ہے۔پاکستان میں بھی کرکٹ کے بہت سے نئے پلیئرز ہیں انہیں موقع ملنا چاہئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain