تازہ تر ین

وسیم اکرم سرفراز کو ہی کپتان برقراررکھنے کے حامی

کراچی(نیوزایجنسیاں)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے رکن وسیم اکرم نے سرفراز احمد کو ہی کپتان برقرار رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد سے غلطی ہوئی جس کی انہیں سزا مل گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ سرفراز کی غلطی کو پوری دنیا میں ہم نے خود اجاگر کیا، سوشل میڈیا پر بار بار سرفراز کے جملے دہرائے گئے۔ سرفراز پر پابندی سے کچھ لوگ خوش ہیں۔جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ڈریسنگ روم میں کپتان اور کوچ کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی پر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ خراب کارکردگی پر کپتان اور کوچ ٹیم کو لوری تو نہیں سنائیں گے۔وسیم اکرم نے کہا کہ ٹیم کی خراب کارکردگی پر غصہ آتا ہے لیکن ڈریسنگ روم کی باتیں باہر نہیں آنی چاہئیں۔قومی ٹیم کے کپتان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ہمیں شارٹ ٹرم نہیں لانگ ٹرم کپتان چاہیے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ شعیب ملک ورلڈ کپ کے بعد نہیں رہیں گے، سرفراز کو ہی کپتان رہنا چاہیے کیونکہ ورلڈ کپ سر پر ہے، پی سی بی کو قومی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کرنا ہو گا۔\واضح رہے کہ سرفراز احمد نے 22 جنوری کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ڈربن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقی بیٹسمین اینڈی فیلک وایو کو مخاطب کرتے ہوئے اردو میں فقرہ کسا تھا جو آئی سی سی کے نسلی تعصب سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی نے سنہ 2012 میں نسلی تعصب کی حوصلہ شکنی کے لیے سخت قوانین متعارف کرائے تھے جس کے مطابق پہلی مرتبہ نسل پرستانہ رویہ دکھانے والے کرکٹر پر دو سے چار ٹیسٹ یا محدود اوورز کے چار سے آٹھ میچوں کی پابندی عائد ہو گی ۔

جبکہ دوبارہ اس جرم کے ارتکاب پر تاحیات پابندی بھی لگ سکتی ہے۔آئی سی سی کے قوانین میں درج ہے کہ اگر کسی کھلاڑی نے اپنے کسی بھی ساتھی کھلاڑی یا میچ کے منتظمین اور شائقین کے ساتھ نسل، ذات، رنگ، مذہب، ثقافت، قومیت وغیرہ کی بنیاد پر امتیازی سلوک برتا تو اس پر ان قوانین کا اطلاق ہو گا۔ سرفراز احمد کے اس فقرے کو سٹمپ مائیک کی وجہ سے سنا گیا تھا جس کے بعد انھیں آئی سی سی کے میچ ریفری رنجن مدگالے کے سامنے پیش ہونا پڑا تھا جنھوں نے پاکستانی کپتان کا مقف سننے کے بعد اپنی رپورٹ آئی سی سی کو بھیج دی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain