تازہ تر ین

”ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ نہیں ہو گا کیونکہ۔۔۔“ سب سے حیران کن اور ناقابل یقین خبر آ گئی، کرکٹ شائقین ہکا بکا رہ گئے

دبئی (ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2020ئ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کا انعقاد 18 اکتوبر سے 15 نومبر 2020 ئ تک آسٹریلیا میں ہو گا۔اس ایونٹ میں 16 ٹیمیں 45 میچز کھیلیں گی لیکن سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ اس مرتبہ شارٹ فارمیٹ کے میگا ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کا میچ یقینی دکھائی نہیں دے رہا کیونکہ دونوں ٹیموں کو ہی الگ الگ گروپ میں رکھا گیا ہے جبکہ اس سے قبل انہیں ایک ہی گروپ میں رکھا جاتا تھا اور شیڈول کیساتھ ہی میچ کی تاریخ کا اعلان بھی ہو جاتا تھا۔آئی سی سی کے مطابق گروپ ون میں پاکستان، آسڑیلیا، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور 2 کوالیفائر ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ ٹو میں بھارت، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، افغانستان اور 2 کوالیفائر ٹیمیں شامل ہوں گی جس کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان گروپ سٹیج پر کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا۔ٹی 20 ورلڈکپ کا شیڈول سامنے آتے ہی شائقین کرکٹ شدید حیرت میں مبتلا ہونے کیساتھ ساتھ مایوس بھی ہیں کہ روائتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ دنیا میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا کرکٹ میچ ہوتا ہے اور آئی سی سی کو بھی اس میچ سے بھاری منافع ملتا ہے مگر دونوں کا گروپ سٹیج پر میچ نہ رکھنے کی وجہ سمجھ سے بالاتر ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تنا? کے باعث باہمی سیریز کا انعقاد گزشتہ کئی سالوں سے نہیں ہو رہا اور دونوں ٹیمیں ہی آئی سی سی کے ایونٹ میں آمنے سامنے ہوا کرتی تھیں مگر اب ایسا نہیں ہو رہا جس سے ایونٹ کی رنگینیاں ماند پڑ جائیں گی۔واضح رہے کہ اگر پاکستان اور بھارت نے اپنے اپنے گروپ میں اچھی کارکردگی دکھائی اور دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئیں تو شائد شائقین کرکٹ کو دونوں کا میچ دیکھنے کو مل جائے مگر اس سے پہلے کسی موقع پر بھی پاکستان اور بھارت کے میچ کی امید نہیں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain