تازہ تر ین

گنج پن سے نجات اور گھنے بالوں کے حصول کا ٹوٹکا

لاہور (ویب ڈیسک ) چاول ہر ایک کی پسندیدہ غذا ہوتی ہے، چاہے یہ بریانی کی شکل میں ہو، پلایا سادہ چاول جو دال یا کسی اور سالن کے ساتھ کھائے جائیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ چاول پکانے کے لیے انہیں جس پانی میں بھگویا جاتا ہے وہ بالوں کے لیے کتنا کارآمد ہوتا ہے؟درحقیقت چاولوں کے اس بظاہر بیکار پانی سے آپ ایسا بہت کچھ کرسکتے ہیں جس کا آپ نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا، مگر لوگ اسے پھینک دیتے ہیں۔ویسے یہ پانی پینا بھی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

فوائد یہاں جانیں : چاول کے پانی کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

مگر جاپان میں اسے بالوں کی تیز ترین نشوونما کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

بس آپ کو اپنے بال اس پانی سے دھونا ہے جو کہ بالوں کی نشوونما کو بہت تیز کردیتا ہے جس سے گنج پن اور بالوں کے گرنے کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

جاپانی خواتین صدیوں سے اس پانی کا استعمال کررہی ہیں جو کہ بالوں کی نشوونما تیز، بالوں کے سروں کو مضبوط جبکہ کھوپڑی کی صحت بہتر کرتا ہے۔

اور ہاں اس سے بال گھنے ہونے کے ساتھ جگمگانے بھی لگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : قبض ہونے پر ان مزیدار غذا?ں سے دور رہیں

سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس پر کوئی اضافہ خرچہ بھی نہیں بس درست طریقہ جاننا ضروری ہے۔

بالوں کو شیمپو سے دھونے کے بعد چاول کے پانی سے سر پر مالش کریں اور جب بال مکمل طور پر بھیگ جائیں تو5 سے 10 منٹ انتظار کرنے کے بعد دھولیں۔

یہ ٹوٹکا بالوں کی تیز ترین نشوونما فوری طور پر شروع کردیتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain