تازہ تر ین

اعصام نے ٹاپ 20میں واپسی کو ہدف بنالیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ یوایس اوپن میں بیک انجری کی وجہ سے بہتر پرفارم نہیں کر سکا۔لاہورکے باغ جناح ٹینس کورٹس پر میڈیا سے بات کرتے ہوے اعصام کا کہنا تھا کہ محنت کر رہاہوں کہ ٹاپ ٹوئنٹی میں واپس آﺅں اور پاکستان کا نام روشن کروں ، پنجاب ٹینس ایسوسی ایشن ٹینس کے لیے اچھا کام کر رہی ہے، لاہور سمیت دیگر شہروں میں ڈسٹرکٹ لیول پر ٹورنامنٹ ہو رہے ہیں، ان ٹورنامنٹس میں نیا ٹیلنٹ دیکھ رہا ہوں جو کہ خوش آئند ہے۔اعصام الحق نے کہا کہ پنجاب کی طرح باقی صوبوں کی ایسوسی ایشن کو بھی ٹورنامنٹس کروانے چاہیں۔

، یو ایس اوپن میں بیک انجری کی وجہ سے بہتر پرفارم نہیں کر سکا، ابھی کچھ مشکل وقت چل رہا ہے کوشش کر رہا ہوں فٹنس بحال کروں، صوفیا میں ٹورنامنٹ کھیلنے جا رہا ہوں امید ہے اچھا پرفارم کروں گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain