تازہ تر ین

پی ایس ایل 4 ، چوکوں ، چھکوں کی برسات ہونے میں چند گھنٹے باقی

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کر دی گئی۔ ایونٹ میں. شامل تمام ٹیموں کے کپتانوں نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر احسان مانی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کا اب تک کا سفر شاندار ہے، ایونٹ کی کامیابی میں فرنچائز اونرز، اسپانسرز اور سب سے زیادہ کردار کھلاڑیوں نے ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ 3 سال میں پاکستان سپر لیگ پاکستان کا قومی فخر بن چکا ہے، اس لیگ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو اپنا ہنر دکھانے کا موقع دینا ہے، پی ایس ایل ٹرافی پاکستان کی ثقافت اور روایات کے ساتھ اس کے مستقبل کی عکاس ہے۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب 14 فروری کو دبئی میں ہوگا اور اسی روز افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹیڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل دنیا بھر میں ایک معروف برانڈ بن گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان سپرلیگ سیزن فور کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر سیزن میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے کپتان بھی موجود تھے۔ احسان مانی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی کامیابی میں فرنچائز، اسپانسرز، کھلاڑی شامل ہیں، سیزن 4 کی ٹرافی پاکستانی ثقافت کے رنگوں کی ترجمانی کرتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain