تازہ تر ین

بھارتی جا سوس کلبھوشن کیس، پاکستانی وفد ہیگ روانہ ہوگیا

اسلام آباد (این این آئی) بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس کی سماعت کے سلسلے میں پاکستانی وفد جمعہ کو ہیگ روانہ ہوگیا اس حوالے سے ایک سینئر عہدیدار نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ عالمی عدالت انصاف 18 فروری سے باقاعدہ طور پر بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزا کے خلاف کیس کا آغاز ہوگا ۔اٹارنی جنرل انور منصور پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے ، ڈائریکٹر جنرل ساو¿تھ ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل دفتر خارجہ کی نمائندگی کریں گے اس سلسلے میں عالمی عدالت کی جانب سے 18 سے 21 فروری تک ہیگ میں سماعت کا ٹائم ٹیبل مقرر کردیا گیا ہے جس کے تحت بھارت کی نمائندگی کرنے والے ہارش سیلو 18 فروری کو پہلے اپنے دلائل پیش کریں گے، جس کے بعد ملکہ برطانیہ کے وکیل خاور قریشی اسلام آباد کی جانب سے 19 فرروی کو اس کا جواب جمع کروائیں گے۔20 فروری کو ایک مرتبہ پھر بھارت کی جانب سے پاکستان کے جواب پر موقف پیش کیا جائے گا اور 21 فروری کو پاکستان اپنے حتمی دلائل پیش کردے گا جس کے بعد توقع ہے کہ عالمی عدالت انصاف 2019 کے موسمِ گرما تک اپنا فیصلہ جاری کردے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain