اسلام آباد ((ویب ڈیسک))اسلام آباد ہائیکورٹ سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر فیصلہ پیر کو سنائے گی ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے دی جانے والی سات سال قید کی سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں طبی بنیادوں پر ضمانت کیلئے درخواست دائر کی تھی ۔جس پر 20 فروری کو وکلاءکی جانب سے دلائل مکمل کر لیے گئے تھے اور عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ۔ نوازشریف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 25 فروری پیر کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ سنائے گا ۔یاد رہے کہ نوازشریف اس وقت جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ اس سے قبل انہیں سروسز ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں انہیں پانچ روز رکھنے کے بعد واپس جیل منتقل کیا گیا تھا اور پھر دوبارہ انہیں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے نوزشریف کو العزیزیہ ریفرنس یں سات سال قید کی سزا سنائی تھی ۔