تازہ تر ین

صوفی رنگ میوزیکل نائٹ ،شیر میانداد اور فرحانہ مقصود نے سماں باندھ دیا

لاہور(شہزاد فراموش ‘ صدف نعیم ‘ تصاویر :عمر فاروق)لاہورآرٹس کونسل الحمرا میں صوفی رنگ میوزک نائٹ کا انعقادکیا گیا۔ جس کے میڈیا پارٹنر روزنامہ خبریں‘ چینل فائیو اور روزنامہ نیا اخبار تھے ۔اس تقریب میں ملک کے نامور قوال شیرمیانداد نے فرحانہ مقصود کے ساتھ پرفارم کیا۔صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے اس موقع پر کہا کہ یہ ملک ہمارے پاس ہمارے صوفیا کرام کی امانت ہے یہاں رواداری کی فضا پروان چڑھانا ہمارا مشن ہونا چاہیے۔ادب ثقافت کا فروغ ملک وقوم کی فلاح کاضامن ہے،اگر ہمیں اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونا ہے تو انسانی خدمت کو اپناشعار بنانا ہوگا۔الحمرا کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے صوفی رنگ میوزک نائٹ کے موقع پر اپنے تاثرات میں کہا کہ اس پروگرام کا مقصد صوفیا کرام کی خدمات کو اجاگر کرکے نئی نسل کو ان پرعمل پیرا ہونے کا درس دینا ہے۔امن،محبت،انسانی اقدارکی سربلندی کیلئے اپنی خدمات مربوط کئے ہوتے ہیں،معاشرے میں امن،حسن سلوک اور رواداری کی تعلیمات کو عام کرنا وقت کی ضرورت ہے۔صوفی رنگ میوزک نائٹ میں نامورسماجی شخصیت خالدغیاث،ایگزیکٹوڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل ثمن رائے،ڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی اور انس اسلم سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پروگرام میں ایم فیاض صوفی ڈانس گروپ نے صوفی رقص پیش کر کے حاضرین پر وجد طاری کر دیا۔عوام نے الحمرا کی طرف سے پروگرام کے انعقاد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الحمرا ہماری مسکراہٹوں کا موجب ہے،یہاں کے پروگرام عوامی دلچسپی کے عین مطابق ہوتے ہیں جن میں آئندہ بھی شریک ہوتے رہے گے۔الحمرا آرٹس کونسل میں وزارت ثقافت کی جانب سے پاکستان کے لیجنڈ قوال شیر میاں داد اور فرحانہ مقصود کے ساتھ صوفی رنگ نائٹ کا اہتمام کیا گیا جہاں دیگر فنکاروں نے بھی اپنی پرفارمنس پیش کی۔ لاہور الحمرا آرٹس کونسل میں سجائی گئی رنگا رنگ” صوفی رنگ“ نائٹ میں عشق حقیقی کے مختلف پہلوﺅں اور بابا بلھے شاہ کے کلام کو پیش کیا گیا۔ صوفی نائٹ میں گلوکارہ فرحانہ مقصود نے بھی صوفیانہ کلام سنا کر حاضرین کو سر دھننے پر مجبور کر دیا۔مولانا جلال الدین رومی کے انداز درویش رقص کو ایم قیاض صوفی ڈانس گروپ نے بھی نہایت عمدگی سے پیش کیا کہ ماحول کی رعنائیاں دوبالا ہوگئیںاور پورا پنڈال جھوم اٹھا۔موسیقی کی ترویج اور بقا کیئے ایسی محفلوں کا سجایا جانا بلاشبہ قابل ستائش ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain