تازہ تر ین

سیریزجیتنے کےلئے ٹیم کوسخت محنت کرناہوگی:طاہرشاہ، سیریزمیںکامیابی کےلئے بلے بازوں کوذمہ داری دکھاناہوگی:راجہ اسدعلی کی ” گگلی “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف یواے ای میں سیریزآسان نہیں،جیت کےلئے ٹیم کو سخت محنت کرناہوگی، شعیب ملک کے لئے سب سے بڑا خطرہ انگلینڈ کی پچز ہیں کیونکہ وہاں کی پچز فاسٹ باﺅلرز کے لئے زیادہ مناسب ہیں۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے کھلاڑی زمپا بطور سپنر ابھر کر سامنے آئے ہیں ۔پاکستانی ٹیم میں آف سپنرز کے لئے کوشش نہیں کی جاتی ۔کرکٹ کمنٹیٹر راجہ اسد علی نے کہا کہ ہماری کرکٹ کی بربادی کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے ایسوسی ایشنز کو برباد کیا جس کا اولین ذمہ دار کرکٹ بورڈ ہے اس نے تمام اختیارات اپنے پاس ہی رکھے۔کرکٹ میں وہ لوگ آ گئے جن کو کرکٹ کا پتہ ہی نہیں تھا۔باﺅلنگ کے لحاظ سے آسٹریلیا کی ٹیم ہم سے تگڑی ہے پاکستانی بیٹسمینوں کو ذمہ داری سے کھیلنا پڑے گا پچاس اوورز میں 280سکور کرنا ضروری ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain