تازہ تر ین

ہمایوں سعید کی سائنس فکشن فلم ” پراجیکٹ غازی “ آج ریلیز ہو گی

لاہور (شوبزڈیسک)پاکستانی فلمی صنعت کی نئی پیشکش ” پراجیکٹ غازی“ ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے سرکٹ کے تمام شہروں میں سنیماﺅں کی زینت بننے کیلئے تیار ہے اور وفاق کے مرکزی سنسر بورڈ کے ساتھ ساتھ پنجاب اور سندھ کے سنسر بورڈز نے بھی فلم کو عام نمائش کی اجازت دے دی ہے ۔ لاہور میں فلم کے سنسر شو کا اہتمام گذشتہ روز کیا گیا جس کے بعد بورڈ اراکین نے فلم کوعام نمائش کا سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ۔ سپر سٹار ہمایوں سعید ، شہریار منور اور سائرہ شہروز سمیت دیگر فنکاروں سے سجی ”پراجیکٹ غازی “ایک دلچسپ کہانی اور جدید سائنس ایفیکیٹس پر مبنی سائنس فکشن فلم ہے جس میں کہانی کے مطابق نہ صرف بہترین فنکاروں کا انتخاب کیا گیا ہے بلکہ پروڈکشن کے ہر پہلوپر خاص توجہ دی گئی ہے ۔ڈائریکٹر سید محمد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ” پراجیکٹ غازی “ میں شامل تمام فنکاروں نے اپنے فنکارانہ کیرئیر کے بہترین کردار اداکئے ہیں۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق غیر ملکی فلموں کی عدم موجودگی میں پراجیکٹ غازی فلم بینوں کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی اور سنیما انڈسٹری کی رونقوں کو بحال کرنے میں کامیاب رہے گی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain