تازہ تر ین

ہم حکومت کو گرانا نہیں چاہتے، ترین اور قریشی گھرکی لڑائی: کائرہ

سکھر(آن لائن)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم حکومت کو گرانا نہیں چاہتے، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کی لڑائی ان کے گھر کی لڑائی ہے، آنیوالے دنوں میں پی ٹی آئی میں مزید لڑائیاں دیکھنے کو ملے گی، مولانا صاحب سے ہم سیکھتے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے گڑھی خدا بخش بھٹو روانگی سے قبل سکھر اےئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ نے مزید کہاکہ راولپنڈی سے پیپلز پارٹی کو کبھی اچھر خبر نہیں ملتی، اس کے پیچھے بڑی بڑی سازشیں ہیں، اس لئے ہمیں راولپنڈی میں ٹرائل پر اعتراض ہے، شیخ صاحب کے ساتھ موازنہ نہیں کرنا چاہتا، مولانا صاحب ہمارے بزرگ ہیں ہم ان سے سیکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ بھٹو شہید کی برسی پر ہم اکٹھے ہوتے ہیں، ہمارے مقدمے کو سنا جائے اور انصاف دیا جائے۔ آج پاکستان جس مقام پر ہے وہ بھٹو کے کارناموں کے مرہون منت ہے، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو نیو کلےئر ٹیکنالوجی دی، ملک کو متفقہ آئین دیا، یہ سب بھٹو کے کارنامے ہیں، جسے کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain