تازہ تر ین

پلوامہ بارے مودی کے بیانیہ کی قلعی کھل گئی: شاہ محمود قریشی،بھارت کشمیر پر ناکامی چھپانے کیلئے الزامات لگا رہا ہے‘ جنرل (ر) اعجاز اعوان،چھٹی والے دن ضمانت ملنا سمجھ سے باہر ہے‘ قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہئے‘ راجہ عامر عباس،کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نریندر مودی انتخابات میں کامیابی چاہتے ہیں ,لیکن پلوامہ سے جو فائدہ وہ اٹھانا چاہتے تھے انہیں لینے کے دینے پڑ گئے ان کے سارے بیانیے کی قلعی کھل گئی۔اب مودی کوشش کر رہا ہے پاکستان پر پھر الزام لگا کر کارروائی کی جائے۔ چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ 7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی چاہتا ہے ایک نئی سفارتی جنگ شروع کر کے ایک نئی جارحیت کا جواز پیدا کیا جائے۔ہمیں دنیا کو باور کرانا ہے بھارت جارحیت بڑھانے کے لئے اقدامات کر رہا ہے جبکہ پاکستان جارحیت نہیں چاہتا اس کے لئے اسلام آباد میں مختلف ملکوں کے سفارتکاروں کو مدعو کیاہے تاکہ بھارت کا اصل چہرہ دکھایا جائے۔پوری دنیا میں اپنے سفارتکاروں کو بھی ہدایت کی ہے بھارتی جارحیت پر دنیا کو باور کریں۔بھارت اگر جارحیت کرتا ہے خطے پر بھیانک اثرات مرتب ہوں گے یہ خطے کو جنگ کی جانب دھکیلنے کے مترادف ہو گا۔بھارت نے نیا شوشہ چھوڑ دیا آئین کے آرٹیکل 35اے کو تبدیل کرنے کی بات کی جارہی ہے۔بھارت کشمیر میں حریت کو بین کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔بھارت سرکار کے عزائم بہت خطرناک ہیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال خراب کی جا رہی ہے۔فاروق عبداللہ نے کہا ہے اگر بھارت نے ایسا کیا تو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جھنڈا اٹھانے والا کوئی نہیں ہو گا۔بین الاقوامی برادری کر اپنا کردادر ادا کرنا چاہئے۔چھبیس فروری کو جو بھارت نے جارحیت کی تھی اس پر عالمی خاموشی افسوسناک ہے۔اس سے قبل کوئی نقصان ہو عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہئے۔بھارت کے پاکستان کے خلاف دعوے جھوٹ ثابت ہوئے۔پاکستان تو امن کا سفر جاری رکھے گا لیکن بھارت نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔تحریک انصاف کے رہنماءشوکت بسرا نے کہا ہے کہ چھٹی والے روز حمزہ شہباز کو ضمانت میں توسیع مل گئی یعنی فوری انصاف مل گیا دعا ہے ایسا انصاف عوام کو بھی ملے۔غریب جب عدالت میں جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے جج صاحب تو چھٹی پر ہیں۔نیب کے ساتھ ن لیگ کے گلو بٹوں کا رویہ سب کے سامنے ہے۔اگر اپوزیشن کو نیب پر تحفظات ہیں تو سپریم کورٹ جائیں الزامات نہ لگائیں۔وزیراعظم عمران خان کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے کرپٹ عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔جنرل ر اعجاز اعوان نے کہا بھارت کشمیر میں ناکامی چھپانے کے لئے الزامات لگا رہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی اندرونی طور پر معاونت کر رہا ہے۔جنگ شروع کرنا آسان لیکن ختم کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ کشیدگی ختم کرنے کے لئے عالمی برادری اپنا اثرورسوخ استعمال کریگی۔ سابق نیب ڈپٹی پراسیکیوٹر راجہ عامر عباس نے کہا کہ چھٹی والے دن ضمانت ملنا سمجھ سے باہر ہے قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہئے۔نیب کو سیاسی اثرورسوخ سے پاک کئے بغیر شفاف احتساب ممکن نہیں۔سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ زرداری کا کیس چلے گا تو پتہ چلے گا دوخواتین وعدہ معاف گواہوں کے سامنے آنے سے کیا ہوتا ہے۔حکومت کے پاس اپوزیشن کے خلاف کرپشن کے ثبوت نہیں۔ نیب کو حکومت استعمال کر رہی ہے نیب باصلاحیت نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain